- رسالہ نمبر (معیاری)
- 2299
- قرطبہ نمبر
- 2299
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 1، صفحہ 254
مسند (صحابی کا باب): مسند عبد الله بن العباس بن عبد المطلب عن النبي صلى الله(ومن مسند بنى هاشم)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا عفان ثنا شعبة أخبرني أبو بشر قال سمعت سعيد بن جبير يحدث عن بن عباس : ان خالته أم حفيد أهدت إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم سمنا وأضبا وأقطا قال فأكل من السمن ومن الأقط وترك الأضب تقذرا فأكل على مائدة رسول الله صلى الله عليه وسلم ولو كان حراما لم يؤكل على مائدة رسول الله صلى الله عليه وسلم قلت من قال لو كان حراما قال بن عباس رضي الله عنه
اردو ترجمہ
عبداللہ بن عباس کی مرویات
حضرت ابن عباس (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ ان کی خالہ ام حفید نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں گھی، گوہ اور پنیر بطور ہدیہ کے پیش کیا، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے گھی اور پنیر میں سے تو کچھ تناول فرمالیا، لیکن ناپسندیدگی کی بناء پر گوہ کو چھوڑ دیا، تاہم اسے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دستر خوان پر دوسروں نے کھایا ہے، اگر اسے کھان احرام ہوتا تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دستر خوان پر اسے کبھی نہ کھایا جاسکتا۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح على شرط الشيخين
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — ہدایہ24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔