- رسالہ نمبر (معیاری)
- 22664
- قرطبہ نمبر
- 22716
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 5، صفحہ 312
مسند (صحابی کا باب): حديث عبد الله بن خبيب رضي الله عنه(باقي مسند الأنصار)
حدثنا عبد الله حدثني محمد بن أبي بكر المقدمي ثنا الضحاك بن مخلد ثنا بن أبي ذئب عن أسيد بن أبي أسيد عن معاذ بن عبد الله بن خبيب عن أبيه قال : أصابنا طش وظلمة فانتظرنا رسول الله صلى الله عليه وسلم ليصلي لنا فخرج فأخذ بيدي فقال قل فسكت قال قل قلت ما أقول قال قل هو الله أحد والمعوذتين حين تمسي وحين تصبح ثلاثا يكفيك كل يوم مرتين
اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن خبیب (رض) کی حدیث
حضرت عبداللہ بن خبیب (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ بارش بھی ہو رہی تھی اور اندھیرا بھی تھا ہم لوگ نماز کے لیے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا انتظار کر رہے تھے اسی اثناء میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) باہر تشریف لائے اور میرا ہاتھ پکڑ کر فرمایا کہو میں خاموش رہا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دوبارہ فرمایا تو میں نے پوچھا کیا کہوں ؟ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا قل ہو اللہ احد اور معوذتین صبح و شام تین تین مرتبہ پڑھ لیا کرو روزانہ دو مرتبہ تمہاری کفایت ہوگی۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده حسن
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — ہدایہ24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔