مسند احمد 22569

مسند امام احمد بن حنبل — عربی متن، شعیب الارناؤوط کے تبصرے اور جہاں دستیاب ہو اردو ترجمے کے ساتھ

رسالہ نمبر (معیاری)
22569
قرطبہ نمبر
22622
مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
جلد 5، صفحہ 301

مسند (صحابی کا باب): حديث أبي قتادة الأنصاري رضي الله عنه(باقي مسند الأنصار)

حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا إسماعيل عن هشام الدستوائي ثنا يحيى بن أبي كثير عن عبد الله بن أبي قتادة قال : أحرم رسول الله صلى الله عليه وسلم عام الحديبية ولم يحرم أبو قتادة قال وحدث رسول الله صلى الله عليه وسلم إن عدوا بفيقة فانطلق رسول الله صلى الله عليه وسلم فبينما أنا مع أصحابي فضحك بعضهم إلى بعض فنظرت فإذا أنا بحمار وحش فاستعنتهم فأبوا أن يعينوني فحملت عليه فأثبته فأكلنا من لحمه وخشينا أن نقتطع فانطلقت أطلب رسول الله صلى الله عليه وسلم فجعلت أرفع فرسي شأوا وأسير شأوا ولقيت رجلا من بني غفار في جوف الليل فقلت أين تركت رسول الله صلى الله عليه وسلم قال تركته وهو بتعهن وهو مما يلي السقيا فأدركته فقلت يا رسول الله إن أصحابك يقرئونك السلام ورحمة الله وقد خشوا أن يقتطعوا دونك فانتظرهم قال فانتظرهم قلت وقد أصبت حمار وحش وعندي منه فاضلة فقال للقوم كلوا وهم محرمون

اردو ترجمہ

حضرت ابوقتادہ انصاری (رض) کی مرویات

حضرت ابو قتادہ (رض) سے مروی ہے کہ حدیبیہ کے سال نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) عمرہ کا احرام باندھ کر روانہ ہوئے اس سفر میں ابو قتادہ (رض) نے احرام باندھا تھا اور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو پہلے ہی بتادیا گیا تھا کہ " غیقہ " نامی جگہ میں دشمن سے آمنا سامنا ہوسکتا ہے پھر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) روانہ ہوگئے میں بھی اپنے ساتھیوں کے ساتھ چلا جا رہا تھا کہ اچانک وہ ایک دوسرے کو دیکھ کر ہنسنے لگے میں نے جب غور کیا تو مجھے ایک جنگلی گدھا نظر آیا میں نے ان سے مدد کی درخواست کی لیکن انھوں نے محرم ہونے کی وجہ سے میری مدد کرنے سے انکار کردیا۔

عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔

شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)

إسناده صحيح على شرط الشيخين

بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔

سند — اِس حدیث کو پہنچانے والے

6 راوی · 2 کی شناخت

خودکار شناخت، ابھی کسی عالم نے نظرِ ثانی نہیں کی

مسند کا مطبوعہ متن خود کتاب کی سند سے شروع ہوتا ہے: «حدثنا عبد الله» سے مراد امام احمد کے صاحبزادے عبد اللہ (م ۲۹۰ھ) ہیں جو یہ کتاب اُن سے روایت کرتے ہیں، اور «حدثني أبي» خود امام احمد ہیں؛ اُن کے بعد اصل سند شروع ہوتی ہے۔

  1. امام احمد بن حنبلؒ (م ۲۴۱ھ)(مصنف)
  2. حدثنا
  3. حدثني
  4. ثنا
  5. عن
    هشام الدستوائي✓ پروفائل
  6. ثنا
  7. عن

نام بالکل ویسے ہیں جیسے متن میں۔ راویوں کی شناخت خودکار طور پر، چھپے ہوئے نام کو راویوں کی فہرست سے ملا کر کی گئی ہے؛ ابھی کسی عالم نے اس پر نظرِ ثانی نہیں کی۔ جس نام کی شناخت نہیں ہوئی، اُس پر کلک کرنے سے ممکنہ راوی تلاش ہوتے ہیں۔ درجے راویوں کی فہرست کے ہیں؛ کتبِ رجال کے اپنے الفاظ کے لیے نام کھولیں۔ راویوں کا ثقہ ہونا اکیلے حدیث کے صحیح ہونے کی دلیل نہیں (شذوذ و علت بھی دیکھے جاتے ہیں)۔

ملتے جلتے الفاظ — دوسری کتب میں

1 ہم الفاظ · 0 جزوی · 4 متون کا گروہ

یہ فہرست خودکار ہے: عربی متن (سند نہیں) کے الفاظ کا موازنہ کر کے بنی ہے۔ یہ علمی تخریج نہیں — حوالہ دینے سے پہلے اصل دیکھ لیں۔ درجات ہر کتاب کے اپنے ہیں۔

وہی روایت (الفاظ ملتے ہیں)