- رسالہ نمبر (معیاری)
- 22359
- قرطبہ نمبر
- 22413
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 5، صفحہ 274
مسند (صحابی کا باب): حديث أبي مسعود عقبة بن عمرو الأنصاري رضي الله عنه(باقي مسند الأنصار)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا يحيى بن حماد أنا أبو عوانة عن عطاء بن السائب ثنا سالم البراد قال دخلنا على أبي مسعود الأنصاري فسألناه عن الصلاة فقال : الا أصلي بكم كما كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يصلي قال فقام فكبر ورفع يديه ثم ركع فوضع كفيه على ركبتيه وجافى بين إبطيه قال ثم قام حتى استقر كل شيء منه ثم سجد فوضع كفيه وجافى بين إبطيه قال ثم قام حتى استقر كل شيء منه ثم صلى أربع ركعات هكذا
اردو ترجمہ
حضرت ابومسعودعقبہ بن عمروانصاری (رض) کی مرویات
سالم البراد " جو ایک قابل اعتماد راوی ہیں " کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ ہم لوگ حضرت ابو مسعود بدری (رض) کی خدمت میں حاضر ہوئے اور ان سے نماز کا طریقہ پوچھا انھوں نے فرمایا کہ کیا میں تمہیں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرح نماز پڑھ کر نہ دکھاؤں ؟ یہ کہہ کر انھوں نے کھڑے ہو کر تکبیر کہی، رفع یدین کیا رکوع میں اپنی دونوں ہتھیلیوں کو گھٹنوں پر رکھا اور ہاتھوں کو بغلوں سے جدا رکھا پھر سیدھے کھڑے ہوگئے حتیٰ کہ ہر عضو اپنی جگہ قائم ہوگیا، پھر تکبیر کہہ کر سجدہ کیا اور اپنے ہاتھوں کو بغلوں سے جدا رکھا پھر سر اٹھا کر سیدھے بیٹھ گئے یہاں تک کہ ہر عضو اپنی جگہ قائم ہوگیا، پھر چاروں رکعتیں اسی طرح پڑھ کردکھائیں۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده حسن من أجل عطاء بن السائب
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔