- رسالہ نمبر (معیاری)
- 22344
- قرطبہ نمبر
- 22398
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 5، صفحہ 273
مسند (صحابی کا باب): حديث أبي مسعود عقبة بن عمرو الأنصاري رضي الله عنه(باقي مسند الأنصار)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا يحيى بن سعيد ثنا إسماعيل حدثني قيس بن أبي حازم عن أبي مسعود عقبة بن عمرو قال أتى رجل النبي صلى الله عليه وسلم فقال : انى أتأخر عن صلاة الغداة من أجل فلان مما يطيل بنا فما رأيت النبي صلى الله عليه وسلم أشد غضبا في موعظة منه يومئذ فقال يا أيها الناس ان منكم لمنفرين فأيكم ما صلى بالناس فليتجوز فان فيهم الضعيف والكبير وذا الحاجة
اردو ترجمہ
حضرت ابومسعودعقبہ بن عمروانصاری (رض) کی مرویات
حضرت ابو مسعود (رض) سے مروی ہے کہ ایک آدمی نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا یا رسول اللہ ! (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میں سمجھتا ہوں کہ فلاں آدمی (اپنے امام کے خوف سے، میں فجر کی نماز میں رہ جاؤں گا کیونکہ وہ ہمیں بہت لمبی نماز پڑھاتا ہے راوی کہتے ہیں کہ میں نے اس دن سے زیادہ دوران وعظ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو کبھی غضب ناک نہیں دیکھا، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا لوگو ! تم میں سے بعض افراد دوسرے لوگوں کو متنفر کردیتے ہیں تم میں سے جو شخص بھی لوگوں کو نماز پڑھائے اسے چاہیے کہ ہلکی نماز پڑھائے کیونکہ نمازیوں میں کمزور، بوڑھے اور ضرورت مند بھی ہوتے ہیں۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح على شرط الشيخين
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔