- رسالہ نمبر (معیاری)
- 22017
- قرطبہ نمبر
- 22070
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 5، صفحہ 231
مسند (صحابی کا باب): حديث معاذ بن جبل رضي الله تعالى عنه(مسند الأنصار)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا عبد الرزاق ثنا سفيان عن سعيد الجريري عن أبي الورد يعنى بن ثمامة ح ويزيد بن هارون أنا الجريري عن أبي الورد بن ثمامة جميعا عن اللجلاج عن معاذ بن جبل قال : مر النبي صلى الله عليه وسلم برجل وهو يقول اللهم انى أسألك الصبر فقال قد سألت البلاء فسل الله العافية قال ومر برجل يقول اللهم انى أسألك تمام النعمة قال يا بن آدم أتدري ما تمام النعمة قال دعوة دعوت بها أرجو بها الخير قال فان تمام النعمة فوز من النار ودخول الجنة قال أبي لو لم يرو الجريري الا هذا الحديث كان
اردو ترجمہ
حضرت معاذ بن جبل (رض) کی مرویات
حضرت معاذ (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک آدمی کے پاس سے گذرے جو یہ دعاء کررہا تھا کہ اے اللہ ! میں تجھ سے صبر مانگتا ہوں، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تم تو اللہ سے مصیبت کی دعاء مانگ رہے ہو اللہ سے عافیت مانگا کرو (پھر ایک آدمی کے پاس سے گذر ہوا تو وہ " یاذا الجلال والا کر ام " کہہ کر دعاء کررہا تھا، اس سے فرمایا کہ تمہاری دعاء قبول ہوگی اس لیے مانگو) ایک اور آدمی کے پاس سے گذر ہوا تو وہ یہ دعاء کررہا تھا کہ اے اللہ ! میں تجھ سے تمام نعمت کی درخواست کرتا ہوں، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اے ابن آدم ! کیا تمہیں معلوم ہے کہ " تمام نعمت " سے کیا مراد ہے ؟ اس نے عرض کیا کہ وہ دعاء جو میں نے مانگی تھی اس کی خیر کا امیدوار ہوں، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تمام نعمت یہ ہے کہ انسان جہنم سے بچ جائے اور جنت میں داخل ہوجائے۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده حسن
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔