- رسالہ نمبر (معیاری)
- 22015
- قرطبہ نمبر
- 22068
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 5، صفحہ 230
مسند (صحابی کا باب): حديث معاذ بن جبل رضي الله تعالى عنه(مسند الأنصار)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا عبد الرزاق أنا معمر عن أيوب عن حميد بن هلال العدوى عن أبي بردة قال قدم على أبي موسى معاذ بن جبل باليمن فإذا رجل عنده قال ما هذا قال رجل كان يهوديا فاسلم ثم تهود ونحن نريده على الإسلام منذ قال أحسبه شهرين فقال : والله لا أقعد حتى تضربوا عنقه فضربت عنقه فقال قضى الله ورسوله ان من رجع عن دينه فاقتلوه أو قال من بدل دينه فاقتلوه
اردو ترجمہ
حضرت معاذ بن جبل (رض) کی مرویات
حضرت بردہ (رض) سے مروی ہے کہ حضرت معاذ بن جبل (رض) یمن میں حضرت ابوموسیٰ اشعری (رض) کے پاس پہنچے وہاں ایک آدمی رسیوں سے بندھا ہوا نظر آیا تو حضرت معاذ (رض) نے پوچھا کہ اس کا کیا ماجرا ہے ؟ انھوں نے بتایا کہ یہ ایک یہودی تھا اس نے اسلام قبول کرلیا بعد میں اپنے ناپسندیدہ دین کی طرف لوٹ گیا اور دوبارہ یہودی ہوگیا ہم غالباً دو ماہ سے اسے اسلام کی طرف لانے کی کوشش کر رہے ہیں حضرت معاذ (رض) نے فرمایا میں تو اس وقت تک نہیں بیٹھوں گا جب تک تم اسے قتل نہیں کردیتے چنانچہ میں نے اسے قتل کردیا پھر انھوں نے فرمایا کہ اللہ اور اس کے رسول کا فیصلہ یہی ہے کہ جو شخص اپنے دین سے پھر سے جائے اسے قتل کردو۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح رجاله ثقات رجال الشيخين
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔