- رسالہ نمبر (معیاری)
- 21628
- قرطبہ نمبر
- 21670
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 5، صفحہ 186
مسند (صحابی کا باب): حديث أبي ذر رضي الله عنه(مسند الأنصار)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا إسماعيل ثنا عبد الرحمن بن إسحاق عن أبي عبيدة بن محمد بن عمار عن الوليد بن أبي الوليد عن عروة بن الزبير قال قال زيد بن ثابت يغفر الله لرافع بن خديج أنا والله أعلم بالحديث منه إنما أتى رجلان قد اقتتلا فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم : إن كان هذا شأنكم فلا تكروا المزارع قال فسمع رافع قوله لا تكروا المزارع
اردو ترجمہ
حضرت زید بن ثابت (رض) کی مرویات
حضرت زید بن ثابت (رض) فرماتے ہیں کہ رافع بن خدیج (رض) کی اللہ تعالیٰ مغفرت فرمائے، بخدا ! ان سے زیادہ اس حدیث کو میں جانتا ہوں دراصل ایک مرتبہ دو آدمی لڑتے ہوئے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اگر تمہاری حالت یہی ہونی ہے تو تم زمین کو کرائے پر نہ دیا کرو جس میں سے رافع (رض) نے صرف اتنی بات سن لی کہ زمین کو کرائے پر مت دیا کرو۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده حسن
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔