- رسالہ نمبر (معیاری)
- 21603
- قرطبہ نمبر
- 21643
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 5، صفحہ 184
مسند (صحابی کا باب): حديث أبي ذر رضي الله عنه(مسند الأنصار)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا محمد بن بشر ثنا محمد بن عمرو حدثني موسى بن عقبة عن بسر بن سعيد عن زيد بن ثابت قال : صلى رسول الله صلى الله عليه وسلم ليلة فسمع أهل المسجد صلاته قال فكثر الناس الليلة الثانية فخفي عليهم صوت رسول الله صلى الله عليه وسلم فجعلوا يستأنسون ويتنحنحون قال فاطلع عليهم رسول الله صلى الله عليه وسلم فقال ما زلتم بالذي تصنعون حتى خشيت أن يكتب عليكم ولو كتبت عليكم ما قمتم بها وإن أفضل صلاة المرء في بيته إلا صلاة المكتوبة
اردو ترجمہ
حضرت زید بن ثابت (رض) کی مرویات
حضرت زید بن ثابت (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مسجد میں چٹائی سے ایک خیمہ بنایا اور اس میں کئی راتیں نماز پڑھتے رہے حتٰی کہ لوگ بھی جمع ہونے لگے کچھ دنوں کے بعد نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی آواز نہیں آئی تو لوگوں کا خیال ہوا کہ شاید نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سوگئے اس لیے کچھ لوگ اس کے قریب جا کر کھانسنے لگے تاکہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) باہر آجائیں، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا میں مسلسل تمہارا یہ عمل دیکھ رہا تھا حتٰی کہ مجھے اندیشہ ہونے لگا کہ کہیں تم پر یہ نماز (تہجد) فرض نہ ہوجائے، کیونکہ اگر یہ نماز تم پر فرض ہوگئی تو تم اس کی پابندی نہ کرسکو گے اس لیے لوگو ! اپنے اپنے گھروں میں نماز پڑھا کرو کیونکہ فرض نمازوں کو چھوڑ کر دوسری نمازیں گھر میں پڑھنا انسان کے لیے سب سے افضل ہے۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا (98٪ الفاظ یکساں)۔ جس نسخے سے ترجمہ کیا گیا اس کے الفاظ میں معمولی فرق ہے — ترجمہ اسی عربی متن کا ہے۔
وہ عربی متن دکھائیں جس کا یہ ترجمہ ہے
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو حَدَّثَنِي مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ عَنْ أَبِي النَّضْرِ عَنْ بُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْلَةً فَسَمِعَ أَهْلُ الْمَسْجِدِ صَلَاتَهُ قَالَ فَكَثُرَ النَّاسُ اللَّيْلَةَ الثَّانِيَةَ فَخَفِيَ عَلَيْهِمْ صَوْتُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَجَعَلُوا يَسْتَأْنِسُونَ وَيَتَنَحْنَحُونَ قَالَ فَاطَّلَعَ عَلَيْهِمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ مَا زِلْتُمْ بِالَّذِي تَصْنَعُونَ حَتَّى خَشِيتُ أَنْ يُكْتَبَ عَلَيْكُمْ وَلَوْ كُتِبَتْ عَلَيْكُمْ مَا قُمْتُمْ بِهَا وَإِنَّ أَفْضَلَ صَلَاةِ الْمَرْءِ فِي بَيْتِهِ إِلَّا صَلَاةَ الْمَكْتُوبَةِ
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
حديث صحيح وهذا إسناد منقطع
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔