- رسالہ نمبر (معیاری)
- 2151
- قرطبہ نمبر
- 2151
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 1، صفحہ 240
مسند (صحابی کا باب): مسند عبد الله بن العباس بن عبد المطلب عن النبي صلى الله(ومن مسند بنى هاشم)
حدثنا عبد الله حدثني أبي حدثني محمد بن جعفر ثنا شعبة عن أبي بشر عن سعيد بن جبير عن بن عباس قال : كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يصوم حتى نقول لا يريد أن يفطر ويفطر حتى نقول لا يريد أن يصوم وما صام شهرا متتابعا غير رمضان منذ قدم المدينة
اردو ترجمہ
عبداللہ بن عباس کی مرویات
حضرت ابن عباس (رض) سے مروی ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بعض اوقات اس تسلسل کے ساتھ روزے رکھتے تھے کہ ہم لوگ کہتے تھے کہ اب نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کوئی روزہ نہیں چھوڑیں گے اور بعض اوقات اس تسلسل سے افطار فرماتے تھے کہ ہم کہتے تھے کہ اب نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کوئی روزہ نہیں رکھیں گے اور جب سے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مدینہ منورہ رونق افروز ہوئے تھے، اس وقت سے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ماہ رمضان کے علاوہ کسی پورے مہینے کے روزے نہیں رکھے تھے۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح على شرط الشيخين
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔