- رسالہ نمبر (معیاری)
- 20923
- قرطبہ نمبر
- 20961
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 5، صفحہ 97
مسند (صحابی کا باب): ومن حديث أبي عبد الرحمن عن مشايخه من حديث جابر بن سمرة عن(أول مسند الكوفيين)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا سفيان بن عيينة عن عبد الملك بن عمير قال سمعت جابر بن سمرة يقول سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول : لا يزال هذا الأمر ماضيا حتى يقوم اثنا عشر أميرا ثم تكلم بكلمة خفيت علي فسألت عنها أبي ما قال قال كلهم من قريش
اردو ترجمہ
حضرت جابر بن سمرہ (رض) کی مرویات
حضرت جابر بن سمرہ (رض) سے مروی ہے کہ میں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو حجۃ الوداع کے موقع پر یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ یہ دین ہمیشہ اپنے مخالفین پر غالب رہے گا اسے کوئی مخالفت کرنے والا یا مفارقت کرنے والا نقصان نہ پہنچاسکے گا یہاں تک کہ میری امت میں بارہ خلیفہ گزر جائیں گے پھر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کچھ کہا جو میں سمجھ نہیں سکا میں نے اپنے والد سے پوچھا کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کیا فرمایا ہے انھوں نے کہا کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ہے وہ سب کے سب قریش سے ہوں گے ۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح على شرط الشيخين
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — ہدایہ24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔