- رسالہ نمبر (معیاری)
- 20484
- قرطبہ نمبر
- 20502
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 5، صفحہ 47
مسند (صحابی کا باب): حديث أبي بكرة نفيع بن الحارث بن كلدة رضي الله عنه(أول مسند الكوفيين)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا محبوب بن الحسن عن خالد عن عبد الرحمن بن أبي بكرة عن أبيه أن رجلا مدح صاحبا له عند النبي صلى الله عليه وسلم فقال : ويلك قطعت عنقه إن كنت مادحا لا محالة فقل أحسبه كذا وكذا والله حسيبه ولا أزكى على الله تعالى أحدا
اردو ترجمہ
حضرت ابوبکرہ نفیع بن حارث بن کلدہ کی مرویات۔
حضرت ابوبکرہ (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی موجودگی میں ایک آدمی نے دوسرے کی تعریف کی نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا افسوس تم نے اپنے ساتھی کی گردن توڑ دی اور فرمایا اگر تم میں سے کسی نے اپنے بھائی کی تعریف ضرور ہی کرنا ہو تو اسے یوں کہنا چاہیے میں یہ سمجھتا ہوں کہ فلاں آدمی اس طرح دکھائی دیتا ہے اور میں اللہ کے سامنے کسی کی پاکی بیان نہیں کرتا اور اس کا حقیقی نگہبان اللہ ہی ہے میں اسی طرح سمجھتا ہوں۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
حديث صحيح وهذا إسناد حسن
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔