- رسالہ نمبر (معیاری)
- 20323
- قرطبہ نمبر
- 20338
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 5، صفحہ 28
مسند (صحابی کا باب): حديث رجل من باهلة رضي الله عنه(أول مسند الكوفيين)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا إسماعيل ثنا الجريري عن أبي السليل قال حدثتني مجيبة عجوز من باهلة عن أبيها أو عن عمها قال : أتيت رسول الله صلى الله عليه وسلم لحاجة مرة فقال من أنت قال أو ما تعرفني قال ومن أنت قال أنا الباهلي الذي أتيتك عام أول قال فإنك أتيتني وجسمك ولونك وهيئتك حسنة فما بلغ بك ما أرى فقال اني والله ما أفطرت بعدك الا ليلا قال من أمرك أن تعذب نفسك من أمرك أن تعذب نفسك من أمرك أن تعذب نفسك ثلاث مرات صم شهر الصبر رمضان قلت اني أجد قوة وأني أحب أن تزيدني فقال فصم يوما من الشهر قلت اني أجد قوة وأني أحب أن تزيدني قال فيومين من الشهر قلت اني أجد قوة وأني أحب أن تزيدني قال وما تبغى عن شهر الصبر ويومين في الشهر قال قلت اني أجد قوة وأني أحب أن تزيدني قال فثلاثة أيام من الشهر قال والحم عند الثالثة فما كاد قلت اني أجد قوة وأني أحب ان تزيدني قال فمن الحرم وافطر
اردو ترجمہ
باہلہ کے ایک آدمی کی روایت۔
مجیبہ اپنے والد یا چچا سے نقل کرتی ہیں کہ ایک مرتبہ میں اپنے کسی کام سے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پوچھا کہ تم کون ہو عرض کیا کیا آپ مجھے نہیں پہچانتے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پوچھا کہ تم ہو کون عرض کیا میں باہلی ہوں۔ جو گزشتہ سال بھی آپ کی خدمت میں حاضر ہوا تھا نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اس وقت جب تم آئے تھے تمہارا جسم تمہاری رنگت بہت عمدہ تھی اور اب جو حالت میں دیکھ رہا ہوں اس میں تمہیں کس چیز نے پہنچایا عرض کیا اللہ کی قسم آپ کے پاس سے جانے کے بعد صرف رات کے وقت ہی میں نے افطار کیا ہے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تین مرتبہ فرمایا تمہیں اپنے آپ کو سزا دینے کا کس نے حکم دیا ہے ماہ صبر یعنی رمضان کے روزے رکھا کرو میں نے عرض کیا میں اپنے اندر طاقت محسوس کرتا ہوں اور چاہتا ہوں کہ آپ اس میں کچھ اضافہ کردیں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ہر مہینے ایک روزہ رکھ لیا کرو میں نے عرض کیا میں اپنے اندر طاقت محسوس کرتا ہوں اور چاہتا ہوں کہ آپ اس میں کچھ اضافہ کردیں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ ہر مہینے دو روزے رکھ لیا کرو میں نے عرض کیا میں اس سے بھی زیادہ کی طاقت رکھتا ہوں اور چاہتا ہوں کہ آپ اس میں کچھ اضافہ کردیں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ہر مہینے تین روزے رکھ لیا کرو اب یہاں پہنچ کر رک گئے میں نے پھر وہی عرض کیا پھر اشہر حرام میں روزے رکھا کرو پھر افطار بھی کیا کرو۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
حسن لغيره دون قوله وهذا إسناد ضعيف لجهالة مجيبة
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔