مسند احمد 20037

مسند امام احمد بن حنبل — عربی متن، شعیب الارناؤوط کے تبصرے اور جہاں دستیاب ہو اردو ترجمے کے ساتھ

رسالہ نمبر (معیاری)
20037
قرطبہ نمبر
20049
مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
جلد 5، صفحہ 4

مسند (صحابی کا باب): حديث بهز بن حكيم عن أبيه عن جده رضي الله تعالى عنه(أول مسند الكوفيين)

حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا يحيى بن سعيد عن بهز قال أخبرني أبي عن جدي قال : أتيت رسول الله صلى الله عليه وسلم فقلت يا رسول الله والله ما أتيتك حتى حلفت أكثر من عدد أولاء وضرب إحدى يديه على الأخرى ان لا آتيك ولا أتى دينك وأني قد جئت أمرا لا أعقل شيئا الا ما علمني الله عز وجل ورسوله وإني أسألك بوجه الله بم بعثك ربنا إلينا قال بالإسلام قال قلت يا رسول الله وما آية الإسلام قال ان تقول أسلمت وجهي لله وتخليت وتقيم الصلاة وتؤتى الزكاة وكل مسلم على مسلم محرم إخوان نصيران لا يقبل الله عز وجل من مشرك يشرك بعد ما أسلم عملا أو يفارق المشركين إلى المسلمين ما لي أمسك بحجزكم عن النار ألا ان ربي داعي وانه سائلي هل بلغت عبادي وأنا قائل له رب قد بلغتهم الا فليبلغ الشاهد منكم الغائب ثم إنكم مدعوون ومفدمة أفواهكم بالفدام وان أول ما يبين وقال بواسط يترجم قال وقال رسول الله بيده على فخذه قال قلت يا رسول الله هذا ديننا قال هذا دينكم وأينما تحسن يكفك

اردو ترجمہ

حضرت معاویہ بن حیدہ (رض) کی مرویات

حضرت معاویہ بہزی (رض) سے مروی ہے کہ انھوں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے عرض کیا کہ میں نے اتنی مرتبہ (اپنے ہاتھوں کی انگلیاں کھول کر کہا) قسم کھائی تھی (کہ آپ کے پاس نہیں آؤں گا، اب میں آپ کے پاس آگیا ہوں تو) مجھے بتائیے کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو کس چیز کے ساتھ بھیجا ہے ؟ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اللہ تعالیٰ نے مجھے اسلام کے ساتھ بھیجا ہے، پوچھا اسلام کیا ہے ؟ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تم یوں کہوں کہ میں نے اپنے آپ کو اللہ کے سامنے جھکا دیا اور اس کے لیے یکسو ہوگیا اور نماز قائم کرو اور زکوۃ ادا کرو اور یاد رکھو ! ہر مسلمان دوسرے مسلمان کے لیے قابل احترام ہے۔ یہی دونوں چیزیں مددگار ہیں اور اللہ اس شخص کی توبہ قبول نہیں کرتا جو اسلام قبول کرنے کے بعد یا مشرکین کو چھوڑ کر مسلمانوں کے پاس آنے کے بعد دوبارہ شرک میں مبتلا ہوجائے۔ یہ کیا معاملہ ہے کہ میں تمہیں تمہاری کمروں سے پکڑ پکڑ کر جہنم سے بچا رہا ہوں، یاد رکھو ! میرا پروردگار مجھے بتائے گا اور مجھ سے پوچھے گا کہ کیا آپ نے میرے بندوں تک میرا پیغام پہنچا دیا تھا ؟ اور میں عرض کروں گا کہ پروردگار ! میں نے ان تک پیغام دیا تھا، یاد رکھو ! تم میں سے جو حاضر ہیں : وہ غائب تک یہ بات پہنچا دیں۔ قیامت کے دن جب تم لوگ پیش ہوں گے تو تمہارے منہ پر مہر لگا دی جائے گی اور سب سے پہلے جو چیز بولے گی وہ ران ہوگی، میں نے عرض کیا یا رسول اللہ ! کیا یہ ہمارا دین ہے ؟ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا یہ تمہارا دین ہے اور تم جہاں بھی اچھا کام کرو گے وہ تمہاری کفایت کرے گا۔

عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔

شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)

إسناده حسن

بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — ہدایہ24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔

سند — اِس حدیث کو پہنچانے والے

6 راوی · 0 کی شناخت یقینی

مسند کا مطبوعہ متن خود کتاب کی سند سے شروع ہوتا ہے: «حدثنا عبد الله» سے مراد امام احمد کے صاحبزادے عبد اللہ (م ۲۹۰ھ) ہیں جو یہ کتاب اُن سے روایت کرتے ہیں، اور «حدثني أبي» خود امام احمد ہیں؛ اُن کے بعد اصل سند شروع ہوتی ہے۔

  1. امام احمد بن حنبلؒ (م ۲۴۱ھ)(مصنف)
  2. حدثنا
  3. حدثني
  4. ثنا
  5. عن
  6. أخبرني
  7. عن

نام بالکل ویسے ہیں جیسے متن میں۔ شناخت صرف وہاں کی گئی ہے جہاں یقینی ہو؛ باقی ناموں پر کلک کرنے سے ممکنہ راوی تلاش ہوتے ہیں۔ درجات کتبِ رجال کے ہیں — راویوں کا ثقہ ہونا اکیلے حدیث کے صحیح ہونے کی دلیل نہیں (شذوذ و علت بھی دیکھے جاتے ہیں)۔

ملتے جلتے الفاظ — دوسری کتب میں

2 ہم الفاظ · 3 جزوی · 4 متون کا گروہ

یہ فہرست خودکار ہے: عربی متن (سند نہیں) کے الفاظ کا موازنہ کر کے بنی ہے۔ یہ علمی تخریج نہیں — حوالہ دینے سے پہلے اصل دیکھ لیں۔ درجات ہر کتاب کے اپنے ہیں۔

وہی روایت (الفاظ ملتے ہیں)