- رسالہ نمبر (معیاری)
- 20017
- قرطبہ نمبر
- 20031
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 5، صفحہ 2
مسند (صحابی کا باب): حديث بهز بن حكيم عن أبيه عن جده رضي الله تعالى عنه(أول مسند الكوفيين)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا إسماعيل أنا بهز بن حكيم عن أبيه عن جده ان أباه أو عمه قام إلى النبي صلى الله عليه وسلم فقال : جيراني بم أخذوا فأعرض عنه ثم قال أخبرني بم أخذوا فأعرض عنه فقال لئن قلت ذاك انهم ليزعمون انك تنهى عن الغي وتستخلي به فقال النبي صلى الله عليه وسلم ما قال فقام أخوه أو بن أخيه فقال يا رسول الله انه قال فقال لقد قلتموها أو قائلكم ولئن كنت أفعل ذلك إنه لعلي وما هو عليكم خلوا له عن جيرانه
اردو ترجمہ
حضرت معاویہ بن حیدہ (رض) کی مرویات
حضرت معاویہ بہزی (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ ان کے والد یا چچا نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے عرض کیا کہ میرے پڑوسیوں کو کیوں پکڑا گیا ہے ؟ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کی بات سے اعراض کیا، دو مرتبہ اسی طرح ہوا پھر والد یا چچا نے کہا کہ بخدا ! اگر آپ ایسا کرلیتے تو لوگ یہ سمجھتے کہ آپ ایک کام کا حکم دیتے ہیں اور خود ہی اس کی خلاف ورزی کرتے ہیں، وہ بولتا جا رہا تھا اور میں اپنی چادر گھسیٹتا ہوا جا رہا تھا کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا یہ صاحب کیا کہہ رہے تھے ؟ لوگوں نے بتایا کہ یہ کہہ رہا تھا اگر آپ ایسا کرلیتے تو لوگ یہ سمجھتے کہ آپ ایک کا کا حکم دیتے ہیں اور خود ہی اس کی خلاف ورزی کرتے ہیں، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کیا لوگ ایسی بات کہہ سکتے ہیں، اگر میں نے ایسا کیا بھی تو اس کا اثر مجھ پر ہوگا، ان پر تو کچھ نہیں ہوگا، اس کے پڑوسیوں کو چھوڑ دو ۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده حسن
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — ہدایہ24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔