- رسالہ نمبر (معیاری)
- 1998
- قرطبہ نمبر
- 1998
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 1، صفحہ 227
مسند (صحابی کا باب): مسند عبد الله بن العباس بن عبد المطلب عن النبي صلى الله(ومن مسند بنى هاشم)
حدثنا عبد الله حدثني أبي حدثنا يحيى عن شعبة حدثنا أبو بشر عن سعيد بن جبير عن بن عباس رضي الله عنه قال : كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يصوم حتي نقول لا يفطر ويفطر حتي نقول لا يصوم وما صام شهرا تاما منذ قدم المدينة الا رمضان
اردو ترجمہ
عبداللہ بن عباس کی مرویات
حضرت ابن عباس (رض) سے مروی ہے کہ بعض اوقات نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس تسلسل کے ساتھ روزے رکھتے تھے کہ ہم لوگ کہتے تھے کہ اب نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کوئی روزہ نہیں چھوڑیں گے اور بعض اوقات اس تسلسل سے افطار فرماتے تھے کہ ہم کہتے تھے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کوئی روزہ نہیں رکھیں گے اور جب سے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مدینہ منورہ میں رونق افروز ہوئے تھے، اس وقت سے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ماہ رمضان کے علاوہ کسی پورے مہینے کے روزے نہیں رکھے تھے۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح على شرط الشيخين
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔