- رسالہ نمبر (معیاری)
- 19928
- قرطبہ نمبر
- 19942
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 4، صفحہ 437
مسند (صحابی کا باب): حديث عمران بن حصين رضي الله عنه(أول مسند الكوفيين)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا عبد الرزاق وعفان المعنى وهذا حديث عبد الرزاق قالا ثنا جعفر بن سليمان قال حدثني يزيد الرشك عن مطرف بن عبد الله عن عمران بن حصين قال : بعث رسول الله صلى الله عليه وسلم سرية وأمر عليهم علي بن أبي طالب رضي الله تعالى عنه فأحدث شيئا في سفره فتعاهد قال عفان فتعاقد أربعة من أصحاب محمد صلى الله عليه وسلم ان يذكروا أمره لرسول الله صلى الله عليه وسلم قال عمران وكنا إذا قدمنا من سفر بدأنا برسول الله صلى الله عليه وسلم فسلمنا عليه قال فدخلوا عليه فقام رجل منهم فقال يا رسول الله ان عليا فعل كذا وكذا فأعرض عنه ثم قام الثاني فقال يا رسول الله ان عليا فعل كذا وكذا فأعرض عنه ثم قام الثالث فقال يا رسول الله ان عليا فعل كذا وكذا فأعرض عنه ثم قام الرابع فقال يا رسول الله ان عليا فعل كذا وكذا قال فأقبل رسول الله صلى الله عليه وسلم على الرابع وقد تغير وجهه فقال دعوا عليا دعوا عليا ان عليا مني وأنا منه وهو ولي كل مؤمن بعدي
اردو ترجمہ
حضرت عمران بن حصین (رض) کی مرویات
حضرت عمران بن حصین (رض) سے مروی ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے لشکر کا ایک دستہ کسی طرف روانہ کیا اور ان کا امیر حضرت علی (رض) کو مقرر کردیا، دوران سفر حضرت علی (رض) نے کچھ نئی باتیں کیں، تو چار صحابہ (رض) نے یہ عہد کرلیا کہ یہ چیز نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ضرور ذکر کریں گے، ہم لوگوں کا یہ معمول تھا کہ جب سفر سے واپس آتے تو سب سے پہلے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضری دیتے اور انھیں سلام کرتے تھے۔ چنانچہ اس مرتبہ بھی وہ لوگ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئے، تھوڑی دیر بعد ان میں سے ایک آدمی نے کھڑے ہو کر عرض کیا یا رسول اللہ ! علی نے اس اس طرح کیا تھا، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس سے اعراض فرمایا : پھر دوسرے، تیسرے اور چھو تھے نے باری باری کھڑے ہو کر یہی کہا یارسول اللہ ! علی نے اس اس طرح کیا تھا، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) چوتھے آدمی کی طرف متوجہ ہوئے، اس وقت تک نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے رخ انور کا رنگ بدل چکا تھا اور تین مرتبہ فرمایا علی کو چھوڑ دو ، علی مجھ سے ہے اور میں علی سے ہوں اور وہ میرے بعد ہر مومن کا محبوب ہے۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده ضعيف
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — ہدایہ24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔