- رسالہ نمبر (معیاری)
- 1986
- قرطبہ نمبر
- 1986
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 1، صفحہ 226
مسند (صحابی کا باب): مسند عبد الله بن العباس بن عبد المطلب عن النبي صلى الله(ومن مسند بنى هاشم)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا يحيى بن سعيد عن عبد الملك ثنا عطاء عن بن عباس قال : أفاض رسول الله صلى الله عليه وسلم من عرفة وردفه أسامة بن زيد فجالت به الناقة وهو رافع يديه لا يجاوزان رأسه فسار على هينته حتى أتى جمعا ثم أفاض الغد وردفه الفضل بن عباس فما زال يلبي حتى رمى جمرة العقبة
اردو ترجمہ
عبداللہ بن عباس کی مرویات
حضرت عبداللہ بن عباس (رض) سے مروی ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب عرفات سے روانہ ہوئے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے حضرت اسامہ بن زید (رض) بیٹھے ہوئے تھے، اونٹنی نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو لے کر گھومتی رہی، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) روانگی سے قبل عرفات میں اپنے ہاتھوں کو بلند کئے کھڑے ہوئے تھے لیکن ہاتھوں کی بلندی سر سے تجاوز نہیں کرتی تھی، جب نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) وہاں سے روانہ ہوگئے تو اطمینان اور وقار سے چلتے ہوئے مزدلفہ پہنچے اور جب مزدلفہ سے روانہ ہوئے تو نبی صلی اللہ علیہ کے پیچھے حضرت فضل (رض) سوار تھے، وہ کہتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جمرہ عقبہ کی رمی تک مسلسل تلبیہ پڑھتے رہے۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح على شرط مسلم
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔