- رسالہ نمبر (معیاری)
- 1983
- قرطبہ نمبر
- 1983
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 1، صفحہ 225
مسند (صحابی کا باب): مسند عبد الله بن العباس بن عبد المطلب عن النبي صلى الله(ومن مسند بنى هاشم)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا إسماعيل أنا أيوب عن عطاء عن بن عباس قال : أشهد علي رسول الله صلى الله عليه وسلم أنه صلى قبل الخطبة ثم خطب فيرى أنه لم يسمع النساء فأتاهن ومعه بلال ناشرا ثوبه فوعظهن وأمرهن أن يتصدقن فجعلت المرأة تلقي وأشار أيوب الي أذنه وإلي حلقه كأنه يريد التؤمة والقلادة
اردو ترجمہ
عبداللہ بن عباس کی مرویات
حضرت ابن عباس (رض) سے مروی ہے کہ میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے متعلق گواہی دیتا ہوں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عید کے دن خطبہ سے پہلے نماز پڑھائی، پھر خطبہ ارشاد فرمایا بعد میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو خیال آیا کہ عورتوں کے کانوں تک تو آواز پہنچی ہی نہیں ہوگی، چنانچہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عورتوں کے پاس آکر انھیں وعظ و نصیحت کی اور انھیں صدقہ کا حکم دیا، جس پر عورتیں اپنی بالیاں اور انگوٹھیاں وغیرہ اتار کر صدقہ دینے لگیں۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح على شرط الشيخين
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔