مسند احمد 19024

مسند امام احمد بن حنبل — عربی متن، شعیب الارناؤوط کے تبصرے اور جہاں دستیاب ہو اردو ترجمے کے ساتھ

رسالہ نمبر (معیاری)
19024
قرطبہ نمبر
19046
مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
جلد 4، صفحہ 344

مسند (صحابی کا باب): حديث فضالة الليثي رضي الله تعالى عنه(أول مسند الكوفيين)

حدثنا عبد الله حدثني أبى ثنا سريج بن النعمان ثنا هشيم قال أخبرنا داود بن أبي هند قال حدثني أبو حرب بن أبي الأسود عن فضالة الليثي قال : أتيت النبي صلى الله عليه وسلم فاسلمت وعلمني حتى علمني الصلوات الخمس لمواقيتهن قال فقلت له ان هذه لساعات أشغل فيها فمرني بجوامع فقال لي ان شغلت فلا تشغل عن العصرين قلت وما العصران قال صلاة الغداة وصلاة العصر

اردو ترجمہ

حضرت فضالہ لیثیرضی اللہ عنہ کی حدیث

حضرت فضالہ لیثی (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا اور اسلام قبول کرلیا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے کچھ باتیں سکھائیں اور پنج وقتہ نماز کو ان کے وقت مقررہ پر ادا کرنے کی تعلیم دی میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے عرض کیا کہ ان اوقات میں تو میں مصروف ہوتاہوں لہٰذا مجھے کوئی جامع باتیں بتا دیجئے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اگر تم مصروف ہوتے ہو تو پھر بھی کم ازکم " عصرین " تو نہ چھوڑنا میں پوچھا کہ " عصرین " سے کیا مراد ہے ؟ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا صبح کی نماز اور عصر کی نماز۔

عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔

شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)

حديث ضعيف وهذا إسناد اختلف فيه على داود بن أبي هند

بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔

سند — اِس حدیث کو پہنچانے والے

7 راوی · 1 کی شناخت یقینی

مسند کا مطبوعہ متن خود کتاب کی سند سے شروع ہوتا ہے: «حدثنا عبد الله» سے مراد امام احمد کے صاحبزادے عبد اللہ (م ۲۹۰ھ) ہیں جو یہ کتاب اُن سے روایت کرتے ہیں، اور «حدثني أبي» خود امام احمد ہیں؛ اُن کے بعد اصل سند شروع ہوتی ہے۔

  1. امام احمد بن حنبلؒ (م ۲۴۱ھ)(مصنف)
  2. حدثنا
  3. حدثني
  4. ثنا
  5. ثنا
  6. أخبرنا
  7. حدثني
  8. عن

نام بالکل ویسے ہیں جیسے متن میں۔ شناخت صرف وہاں کی گئی ہے جہاں یقینی ہو؛ باقی ناموں پر کلک کرنے سے ممکنہ راوی تلاش ہوتے ہیں۔ درجات کتبِ رجال کے ہیں — راویوں کا ثقہ ہونا اکیلے حدیث کے صحیح ہونے کی دلیل نہیں (شذوذ و علت بھی دیکھے جاتے ہیں)۔