- رسالہ نمبر (معیاری)
- 18774
- قرطبہ نمبر
- 18796
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 4، صفحہ 309
مسند (صحابی کا باب): حديث عبد الرحمن بن يعمر رضي الله تعالى عنه(أول مسند الكوفيين)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا وكيع ثنا سفيان عن بكير بن عطاء الليثي قال سمعت عبد الرحمن بن يعمر الديلي يقول : شهدت رسول الله صلى الله عليه وسلم وهو واقف بعرفة وأتاه ناس من أهل نجد فقالوا يا رسول الله كيف الحج فقال الحج عرفة فمن جاء قبل صلاة الفجر من ليلة جمع فقد تم حجه أيام منى ثلاثة أيام { فمن تعجل في يومين فلا إثم عليه ومن تأخر فلا إثم عليه } ثم أردف رجلا خلفه فجعل ينادى بهن
اردو ترجمہ
حضرت عبدالرحمن بن یعمر (رض) کی حدیثیں
حضرت عبدالرحمن بن یعمر (رض) سے مروی ہے کہ ایک آدمی نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے عرفہ کے دن حج کے متعلق پوچھا تو میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے ہوئے سنا کہ حج تو ہوتا ہی عرفہ کے دن ہے جو شخص مزدلفہ کی رات نماز فجر ہونے سے پہلے بھی میدان عرفات کو پالے تو اس کا حج مکمل ہوگیا اور منٰی کے تین دن ہیں سو جو شخص پہلے ہی دو دن میں واپس آجائے تو اس پر کوئی گناہ نہیں اور جو بعد میں آجائے اس پر بھی کوئی گناہ نہیں، پھر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک آدمی کو اپنے پیچھے بٹھالیا جو ان باتوں کی منادی کرنے لگا۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — ہدایہ24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔