مسند احمد 18471

مسند امام احمد بن حنبل — عربی متن، شعیب الارناؤوط کے تبصرے اور جہاں دستیاب ہو اردو ترجمے کے ساتھ

رسالہ نمبر (معیاری)
18471
قرطبہ نمبر
18494
مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
جلد 4، صفحہ 280

مسند (صحابی کا باب): حديث البراء بن عازب رضي الله عنه(أول مسند الكوفيين)

حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا محمد بن جعفر ثنا شعبة قال سمعت أبا إسحاق الهمداني يقول سمعت البراء بن عازب يقول : لما أقبل رسول الله صلى الله عليه وسلم من مكة إلى المدينة قال فتبعه سراقة بن مالك بن جعشم فدعا عليه رسول الله صلى الله عليه وسلم فساخت به فرسه فقال ادع الله لي ولا أضرك قال فدعا الله له قال فعطش رسول الله صلى الله عليه وسلم فمروا براعي غنم فقال أبو بكر الصديق رضي الله تعالى عنه فأخذت قدحا فحلبت فيه لرسول الله صلى الله عليه وسلم كثبة من لبن فأتيته به فشرب حتى رضيت

اردو ترجمہ

حضرت براء بن عازب (رض) کی مرویات

حضرت براء بن عازب (رض) سے مروی ہے کہ جب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ کی طرف روانہ ہوئے تو سراقہ بن مالک (جنہوں نے ابھی اسلام قبول نہیں کیا تھا) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے لگ گیا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کے لیے بدعاء فرمائی جس پر اس کا گھوڑا زمین دھنس گیا اس نے کہا کہ آپ اللہ سے میرے لیے دعاء کردیجئے میں آپ کو کوئی نقصان نہیں پہنچاؤں گا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کے لیے دعاء فرمادی۔ اس سفر میں ایک مرتبہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو پیاس محسوس ہوئی ایک چرواہے کے قریب سے گذر ہوا تو حضرت صدیق اکبر (رض) کہتے ہیں کہ میں نے ایک پیالہ لیا اور اس میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے تھوڑا سا دودھ دوہا اور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں لے کر حاضر ہوا، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسے نوش فرمالیا اور میں خوش ہوگیا۔

عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔

شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)

إسناده صحيح على شرط الشيخين

بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — ہدایہ24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔

سند — اِس حدیث کو پہنچانے والے

6 راوی · 1 کی شناخت یقینی

مسند کا مطبوعہ متن خود کتاب کی سند سے شروع ہوتا ہے: «حدثنا عبد الله» سے مراد امام احمد کے صاحبزادے عبد اللہ (م ۲۹۰ھ) ہیں جو یہ کتاب اُن سے روایت کرتے ہیں، اور «حدثني أبي» خود امام احمد ہیں؛ اُن کے بعد اصل سند شروع ہوتی ہے۔

  1. امام احمد بن حنبلؒ (م ۲۴۱ھ)(مصنف)
  2. حدثنا
  3. حدثني
  4. ثنا
  5. ثنا
  6. سمعت
  7. سمعت

نام بالکل ویسے ہیں جیسے متن میں۔ شناخت صرف وہاں کی گئی ہے جہاں یقینی ہو؛ باقی ناموں پر کلک کرنے سے ممکنہ راوی تلاش ہوتے ہیں۔ درجات کتبِ رجال کے ہیں — راویوں کا ثقہ ہونا اکیلے حدیث کے صحیح ہونے کی دلیل نہیں (شذوذ و علت بھی دیکھے جاتے ہیں)۔

ملتے جلتے الفاظ — دوسری کتب میں

2 ہم الفاظ · 1 جزوی · 3 متون کا گروہ

یہ فہرست خودکار ہے: عربی متن (سند نہیں) کے الفاظ کا موازنہ کر کے بنی ہے۔ یہ علمی تخریج نہیں — حوالہ دینے سے پہلے اصل دیکھ لیں۔ درجات ہر کتاب کے اپنے ہیں۔

وہی روایت (الفاظ ملتے ہیں)