- رسالہ نمبر (معیاری)
- 18096
- قرطبہ نمبر
- 18121
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 4، صفحہ 240
مسند (صحابی کا باب): حديث صفوان بن عسال المرادي(أول مسند الكوفيين)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا يحيى بن سعيد عن شعبة حدثني عمرو بن مرة عن عبد الله بن سلمة عن صفوان بن عسال قال : قال رجل من اليهود لآخر انطلق بنا إلى هذا النبي قال لا تقل هذا فإنه لو سمعها كان له أربع أعين قال فانطلقنا إليه فسألناه عن هذه الآية { ولقد آتينا موسى تسع آيات بينات } قال لا تشركوا بالله شيئا ولا تقتلوا النفس التي حرم الله الا بالحق ولا تسرقوا ولا تزنوا ولا تفروا من الزحف ولا تسحروا ولا تأكلوا الربا ولا تدلوا ببريء إلى ذي سلطان ليقتله وعليكم خاصة يهود ان لا تعتدوا في السبت فقالا نشهد انك رسول الله
اردو ترجمہ
حضرت صفوان بن عسال مرادی (رض) کی حدیثیں
حضرت صفوان (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ ایک یہودی نے اپنے ساتھی سے کہا کہ آؤ ! اس نبی کے پاس چل کر اس آیت کے متعلق ان سے پوچھتے ہیں کہ " ہم نے موسیٰ کو نوواضح نشانیاں دی تھیں " اس نے کہا کہ انھیں نبی مت کہو کیونکہ اگر انھوں نے یہ بات سن لی ان کی چار آنکھیں ہوجائیں گی، بہرحال ! انھوں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اس آیت کے متعلق دریافت کیا تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کی تفصیل بتاتے ہوئے فرمایا اللہ کے ساتھ کسی کو شریک مت ٹھہراؤ چوری مت کرو، زنا مت کرو، کسی ایسے شخص کو ناحق قتل مت کرو جسے قتل کرنا اللہ نے حرام قرار دیا ہو، جادو مت کرو، سود مت کھاؤ کسی نے بےگناہ کو کسی طاقتور کے پاس مت لے جاؤ کہ وہ اسے قتل کردے کسی پاکدامن پر بدکاری کی تہمت نہ لگاؤ (یا یہ فرمایا کہ میدان جنگ سے راہ فراراختیار نہ کرو) اور اے یہودیو ! تمہیں خصوصیت کے ساتھ حکم ہے کہ ہفتہ کے دن کے معاملے میں حد سے تجاوز نہ کرو ۔ یہ سن کر وہ دونوں کہنے لگے کہ ہم آپ کے نبی ہونے کی گواہی دیتے ہیں۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده ضعيف
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔