- رسالہ نمبر (معیاری)
- 17534
- قرطبہ نمبر
- 17569
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 4، صفحہ 168
مسند (صحابی کا باب): حديث الأسود بن خلف عن النبي صلى الله عليه وسلم(مسند الشاميين)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا عبد الرزاق انا بن جريج أخبرني عبد الله بن عثمان بن خثيم ان محمد بن الأسود بن خلف أخبره : ان أباه الأسود أتى النبي صلى الله عليه وسلم يبايع الناس يوم الفتح قال جلس عند قرن مصقلة فبايع الناس على الإسلام والشهادة قلت وما الشهادة قال أخبرني محمد بن الأسود يعني بن خلف انه بايعهم على الإيمان بالله وشهادة ان لا إله الا الله وان محمدا عبده ورسوله صلى الله عليه وسلم
اردو ترجمہ
حضرت اسود بن خلف (رض) کی حدیث
حضرت اسود (رض) سے مروی ہے کہ انھوں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فتح مکہ کے دن لوگوں سے بیعت لیتے ہوئے دیکھا، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس وقت مسقلہ کی چوٹی پر تشریف فرما تھے اور لوگوں سے اسلام اور شہادت پر بیعت لے رہے تھے، راوی نے پوچھا کہ شہادت سے کیا مراد ہے ؟ تو انھوں نے جواب دیا کہ مجھے محمد بن اسود بن خلف نے بتایا ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) لوگوں سے اللہ پر ایمان اور اس بات کی شہادت پر بیعت لے رہے تھے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور یہ کہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس کے بندے اور رسول ہیں۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده محتمل للتحسين
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔