مسند احمد 17474

مسند امام احمد بن حنبل — عربی متن، شعیب الارناؤوط کے تبصرے اور جہاں دستیاب ہو اردو ترجمے کے ساتھ

رسالہ نمبر (معیاری)
17474
قرطبہ نمبر
17509
مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
جلد 4، صفحہ 160

مسند (صحابی کا باب): حديث زياد بن لبيد رضي الله عنه(مسند الشاميين)

حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا هشيم ثنا يعلي بن عطاء قال حدثني جابر بن يزيد بن الأسود العامري عن أبيه قال : شهدت مع رسول الله صلى الله عليه وسلم حجته قال فصليت معه صلاة الفجر في مسجد الخيف فلما قضى صلاته إذا هو برجلين في آخر المسجد لم يصليا معه فقال علي بهما فأتي بهما ترعد فرائصهما قال ما منعكما ان تصليا معنا قالا يا رسول الله قد كنا صلينا في رحالنا قال فلا تفعلا إذا صليتما في رحالكما ثم أتيتما مسجد جماعة فصليا معهم فإنها لكما نافلة قال أبي وربما قيل لهشيم فلما قضى صلاته تحرف فيقول تحرف عن مكانه

اردو ترجمہ

حضرت یزید بن اسود عامری (رض) کی حدیثیں

حضرت یزید بن اسود (رض) سے مروی ہے کہ میں حجۃ الوداع کے موقع پر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ شریک ہوا تھا، میں نے فجر کی نماز نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ہمراہ مسجد خیف میں پڑھی، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب نماز سے فارغ ہوئے تو دیکھا کہ مسجد کے آخر میں دو آدمی بیٹھے ہیں اور نماز میں ان کے ساتھ شریک نہیں ہوئے، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ان دونوں کو میرے پاس بلا کر لاؤ، جب انھیں لایا گیا تو وہ خوف کے مارے کانپ رہے تھے، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پوچھا کہ تم نے ہمارے ساتھ نماز کیوں نہیں پڑھی ؟ انھوں نے عرض کیا یا رسول اللہ ! (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہم اپنے خیموں میں نماز پڑھ چکے تھے، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ایسا نہ کیا کرو، اگر تم اپنے خیموں میں نماز پڑھ چکے ہو، پھر مسجد میں جماعت کے وقت پہنچو تو نماز میں شریک ہوجایا کرو کہ یہ نماز نفلی ہوگی۔

عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔

شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)

إسناده صحيح

بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔

سند — اِس حدیث کو پہنچانے والے

6 راوی · 0 کی شناخت

خودکار شناخت، ابھی کسی عالم نے نظرِ ثانی نہیں کی

مسند کا مطبوعہ متن خود کتاب کی سند سے شروع ہوتا ہے: «حدثنا عبد الله» سے مراد امام احمد کے صاحبزادے عبد اللہ (م ۲۹۰ھ) ہیں جو یہ کتاب اُن سے روایت کرتے ہیں، اور «حدثني أبي» خود امام احمد ہیں؛ اُن کے بعد اصل سند شروع ہوتی ہے۔

  1. امام احمد بن حنبلؒ (م ۲۴۱ھ)(مصنف)
  2. حدثنا
  3. حدثني
  4. ثنا
  5. ثنا
  6. حدثني
  7. عن

نام بالکل ویسے ہیں جیسے متن میں۔ راویوں کی شناخت خودکار طور پر، چھپے ہوئے نام کو راویوں کی فہرست سے ملا کر کی گئی ہے؛ ابھی کسی عالم نے اس پر نظرِ ثانی نہیں کی۔ جس نام کی شناخت نہیں ہوئی، اُس پر کلک کرنے سے ممکنہ راوی تلاش ہوتے ہیں۔ درجے راویوں کی فہرست کے ہیں؛ کتبِ رجال کے اپنے الفاظ کے لیے نام کھولیں۔ راویوں کا ثقہ ہونا اکیلے حدیث کے صحیح ہونے کی دلیل نہیں (شذوذ و علت بھی دیکھے جاتے ہیں)۔

ملتے جلتے الفاظ — دوسری کتب میں

4 ہم الفاظ · 0 جزوی · 5 متون کا گروہ

یہ فہرست خودکار ہے: عربی متن (سند نہیں) کے الفاظ کا موازنہ کر کے بنی ہے۔ یہ علمی تخریج نہیں — حوالہ دینے سے پہلے اصل دیکھ لیں۔ درجات ہر کتاب کے اپنے ہیں۔

وہی روایت (الفاظ ملتے ہیں)