- رسالہ نمبر (معیاری)
- 17076
- قرطبہ نمبر
- 17117
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 4، صفحہ 119
مسند (صحابی کا باب): بقية حديث أبي مسعود البدري الأنصاري رضي الله عنه(مسند الشاميين)
حدثنا عبد الله حدثني أبي حدثنا عفان ثنا همام ثنا عطاء بن السائب قال ثنا سالم البراد قال وكان عندي أوثق من نفسي قال قال لنا أبو مسعود البدري : ألا أصلي لكم صلاة رسول الله صلى الله عليه وسلم قال فكبر فركع فوضع كفيه على ركبتيه وفصلت أصابعه على ساقيه وجافى عن إبطيه حتى استقر كل شيء منه ثم قال سمع الله لمن حمده فاستوى قائما حتى استقر كل شيء منه ثم كبر وسجد وجافى عن إبطيه حتى استقر كل شيء منه ثم رفع رأسه فاستوى جالسا حتى استقر كل شيء منه ثم سجد الثانية فصلى بنا أربع ركعات هكذا ثم قال هكذا كانت صلاة رسول الله صلى الله عليه وسلم أو قال هكذا رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم صلى
اردو ترجمہ
حضرت ابومسعودبدری انصاری (رض) کی مرویات
سالم البراد جو ایک قابل اعتماد راوی ہیں کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت ابومسعود بدری (رض) نے ہم سے فرمایا کہ کیا میں تمہیں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرح نماز پڑھ کر نہ دکھاؤں ؟ یہ کہہ کر انھوں نے تکبیر کہی رکوع میں اپنی دونوں ہتھیلیوں کو گھٹنوں پر رکھا، انگلیوں کے جوڑ کھلے رکھے اور ہاتھوں کو پیٹ سے جدا رکھا، یہاں تک کہ ہر عضو اپنی اپنی جگہ قائم ہوگیا، پھر سمع اللہ لمن حمدہ کہہ کر سیدھے کھڑے ہوگئے حتی کہ ہر عضو اپنی جگہ قائم ہوگیا، پھر تکبیر کہہ کر سجدہ کیا اور اپنے ہاتھوں کو پیٹ سے جدا رکھا یہاں تک کہ ہر عضو اپنی جگہ قائم ہوگیا، پھر سر اٹھا کر سیدھے بیٹھ گئے یہاں تک کہ ہر عضو اپنی جگہ پر قائم ہوگیا، پھر دوسرا سجدہ کیا اور چاروں رکعتیں اسی طرح پڑھ کر فرمایا کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس طرح نماز پڑھتے تھے۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده حسن من أجل عطاء بن السائب
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔