- رسالہ نمبر (معیاری)
- 17002
- قرطبہ نمبر
- 17043
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 4، صفحہ 109
مسند (صحابی کا باب): حديث حابس عن النبي صلى الله عليه وسلم(مسند الشاميين)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا أبو المغيرة قال ثنا حريز قال سمعت عبد الله بن عامر الألهاني قال : دخل المسجد حابس بن سعد الطائي من السحر وقد أدرك النبي صلى الله عليه وسلم فرأى الناس يصلون في مقدم المسجد فقال مراءون ورب الكعبة أرعبوهم فمن أرعبهم فقد أطاع الله ورسوله قال فأتاهم الناس فأخرجوهم قال فقال ان الملائكة تصلي من السحر في مقدم المسجد
اردو ترجمہ
حضرت حابس (رض) کی حدیث
عبداللہ بن عامر (رح) کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ سحری کے وقت حضرت حابس بن سعد طائی (رض) مسجد میں داخل ہوئے انھوں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو پایا تھا دیکھا کہ کچھ لوگ مسجد کے اگلے حصے میں نماز پڑھ رہے ہیں، فرمایا رب کعبہ کی قسم ! یہ سب ریاکار ہیں، انھیں بھگاؤ جو انھیں بھگائے گا وہ اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرے گا، چنانچہ لوگوں نے آکر انھیں باہر نکال دیا، پھر وہ فرمانے لگے کہ سحری کے وقت مسجد کے اگلے حصے میں فرشتے نماز پڑھتے ہیں۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
أثر صحيح الإسناد إلى حابس
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔