- رسالہ نمبر (معیاری)
- 16989
- قرطبہ نمبر
- 17030
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 4، صفحہ 107
مسند (صحابی کا باب): حديث أبي ثعلبة الخشني عن النبي صلى الله عليه وسلم ذكر(مسند الشاميين)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا زياد بن الربيع قال ثنا عباد بن كثير الشامي من أهل فلسطين عن امرأة منهم يقال لها فسيلة انها قالت سمعت أبي يقول : سألت رسول الله صلى الله عليه وسلم فقلت يا رسول الله امن العصبية ان يحب الرجل قومه قال لا ولكن من العصبية ان ينصر الرجل قومه على الظلم قال أبو عبد الرحمن سمعت من يذكر من أهل العلم ان آباها يعني فسيلة واثلة بن الأسقع ورأيت أبي جعل هذا الحديث في آخر أحاديث واثلة فظننت انه ألحقه في حديث واثلة
اردو ترجمہ
حضرت واثلہ بن اسقع (رض) کی بقیہ حدیثیں
فسیلہ نامی خاتون اپنے والد سے نقل کرتی ہیں کہ میں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پوچھا یا رسول اللہ ! (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کیا یہ بات بھی عصبیت میں شامل ہے کہ انسان اپنی قوم سے محبت کرے ؟ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا نہیں، عصبیت یہ ہے کہ انسان ظلم کے کام پر اپنی قوم کی مدد کرے۔ امام احمد (رح) کے صاحبزادے کہتے ہیں کہ میں نے اہل علم سے سنا ہے کہ فسیلہ کے والد حضرت واثلہ (رض) تھے، پھر والد صاحب نے بھی یہ حدیث حضرت واثلہ (رض) کی مرویات کے آخر میں ذکر کی ہے اس لیے میرا خیال ہے کہ یہ حضرت واثلہ (رض) کی ہی حدیث ہے۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
حديث حسن
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔