- رسالہ نمبر (معیاری)
- 16980
- قرطبہ نمبر
- 17021
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 4، صفحہ 106
مسند (صحابی کا باب): حديث أبي ثعلبة الخشني عن النبي صلى الله عليه وسلم ذكر(مسند الشاميين)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا عصام بن خالد وأبو المغيرة قالا ثنا حريز بن عثمان قال سمعت عبد الواحد بن عبد الله النصري قال سمعت واثلة بن الأسقع يقول قال نبي الله صلى الله عليه وسلم : ان من أعظم الفري ان يدعي الرجل إلى غير أبيه أو يري عينيه في المنام ما لم تريا أو يقول على رسول الله صلى الله عليه وسلم ما لم يقل
اردو ترجمہ
حضرت واثلہ بن اسقع (رض) کی بقیہ حدیثیں
حضرت واثلہ (رض) سے مروی ہے کہ میں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ سب سے زیادہ عطیم بہتان تین باتیں ہیں، ایک تو یہ کہ آدمی اپنی آنکھوں پر بہتان باندھے اور کہے کہ میں نے خواب اس طرح دیکھا ہے، حالانکہ اس نے دیکھا نہ ہو، دوسرا یہ کہ آدمی اپنے والدین پر بہتان باندھے اور اپنے آپ کو اپنے باپ کے علاوہ کسی اور کی طرف منسوب کرے اور تیسرا کوئی شخص یہ کہے کہ اس نے مجھ سے کوئی بات سنی ہے حالانکہ اس نے مجھ سے وہ بات نہ سنی ہو۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح على شرط البخاري
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔