مسند احمد 16795

مسند امام احمد بن حنبل — عربی متن، شعیب الارناؤوط کے تبصرے اور جہاں دستیاب ہو اردو ترجمے کے ساتھ

رسالہ نمبر (معیاری)
16795
قرطبہ نمبر
16841
مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
جلد 4، صفحہ 86

مسند (صحابی کا باب): حديث عبد الله بن مغفل المزني عن النبي صلى الله عليه وسلم(أول مسند المدنيين)

حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا يونس بن محمد قال ثنا عبد الواحد قال ثنا عاصم الأحول عن الفضل بن زيد الرقاشي قال : كنا عند عبد الله بن مغفل قال فتذاكرنا الشراب فقال الخمر حرام قلت له الخمر حرام في كتاب الله عز وجل قال فإيش تريد تريد ما سمعت من رسول الله صلى الله عليه وسلم سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم ينهى عن الدباء والحنتم والمزفت قال قلت ما الحنتم قال كل خضراء وبيضاء قال قلت ما المزفت قال كل مقير من زق أو غيره قال

اردو ترجمہ

حضرت عبداللہ بن مغفل مزنی (رض) کی مرویات

فضیل بن زید رقاشی کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ ہم لوگ حضرت عبداللہ بن مغفل (رض) کے پاس بیٹھے ہوئے تھے کہ شراب کا تذکرہ شروع ہوگیا اور حضرت عبداللہ بن مغفل کہنے لگے کہ شراب حرام ہے، میں نے پوچھا کیا کتاب اللہ میں اسے حرام قرار دیا گیا ہے ؟ انھوں فرمایا تمہارا مقصد کیا ہے ؟ کیا تم یہ چاہتے ہو کہ میں نے اس سلسلے میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے جو سنا ہے وہ تمہیں بھی سناؤں ؟ میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو کدو، حنتم اور مزفت سے منع کرتے ہوئے سنا ہے، میں نے حنتم کا مطلب پوچھا تو انھوں نے فرمایا کہ ہر سبز اور سفید مٹکا، میں مزفت کا مطلب پوچھا تو فرمایا کہ لک وغیرہ سے بنا ہوا برتن۔

عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا (96٪ الفاظ یکساں)۔ جس نسخے سے ترجمہ کیا گیا اس کے الفاظ میں معمولی فرق ہے — ترجمہ اسی عربی متن کا ہے۔

وہ عربی متن دکھائیں جس کا یہ ترجمہ ہے

قَالَ حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ قَالَ حَدَّثَنَا عَاصِمٌ الْأَحْوَلُ عَنِ فُضَيْلِ بْنِ زَيْدٍ الرَّقَاشِيِّ قَالَ كُنَّا عِنْدَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ قَالَ فَتَذَاكَرْنَا الشَّرَابَ فَقَالَ الْخَمْرُ حَرَامٌ قُلْتُ لَهُ الْخَمْرُ حَرَامٌ فِي كِتَابِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ قَالَ إِيشْ تُرِيدُ تُرِيدُ مَا سَمِعْتُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَنْهَى عَنْ الدُّبَّاءِ وَالْحَنْتَمِ وَالْمُزَفَّتِ قَالَ قُلْتُ مَا الْحَنْتَمُ قَالَ كُلُّ خَضْرَاءَ وَبَيْضَاءَ قَالَ قُلْتُ مَا الْمُزَفَّتُ قَالَ كُلُّ مُقَيَّرٍ مِنْ زِقٍّ أَوْ غَيْرِهِ

شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)

إسناده صحيح

بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔

سند — اِس حدیث کو پہنچانے والے

6 راوی · 1 کی شناخت

خودکار شناخت، ابھی کسی عالم نے نظرِ ثانی نہیں کی

مسند کا مطبوعہ متن خود کتاب کی سند سے شروع ہوتا ہے: «حدثنا عبد الله» سے مراد امام احمد کے صاحبزادے عبد اللہ (م ۲۹۰ھ) ہیں جو یہ کتاب اُن سے روایت کرتے ہیں، اور «حدثني أبي» خود امام احمد ہیں؛ اُن کے بعد اصل سند شروع ہوتی ہے۔

  1. امام احمد بن حنبلؒ (م ۲۴۱ھ)(مصنف)
  2. حدثنا
  3. حدثني
  4. ثنا
  5. ثنا
  6. ثنا
    عاصم الأحول✓ پروفائل
  7. عن

نام بالکل ویسے ہیں جیسے متن میں۔ راویوں کی شناخت خودکار طور پر، چھپے ہوئے نام کو راویوں کی فہرست سے ملا کر کی گئی ہے؛ ابھی کسی عالم نے اس پر نظرِ ثانی نہیں کی۔ جس نام کی شناخت نہیں ہوئی، اُس پر کلک کرنے سے ممکنہ راوی تلاش ہوتے ہیں۔ درجے راویوں کی فہرست کے ہیں؛ کتبِ رجال کے اپنے الفاظ کے لیے نام کھولیں۔ راویوں کا ثقہ ہونا اکیلے حدیث کے صحیح ہونے کی دلیل نہیں (شذوذ و علت بھی دیکھے جاتے ہیں)۔

ملتے جلتے الفاظ — دوسری کتب میں

1 ہم الفاظ · 0 جزوی · 2 متون کا گروہ

یہ فہرست خودکار ہے: عربی متن (سند نہیں) کے الفاظ کا موازنہ کر کے بنی ہے۔ یہ علمی تخریج نہیں — حوالہ دینے سے پہلے اصل دیکھ لیں۔ درجات ہر کتاب کے اپنے ہیں۔

وہی روایت (الفاظ ملتے ہیں)

  • مصنف ابن ابی شیبہ23795