- رسالہ نمبر (معیاری)
- 1599
- قرطبہ نمبر
- 1599
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 1، صفحہ 184
مسند (صحابی کا باب): مسند سعد بن أبي وقاص رضي الله عنه(مسند العشرة المبشرين بالجنة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا حسين بن محمد ثنا جرير يعنى بن حازم عن عمه جرير يعنى بن زيد عن عامر بن سعد بن أبي وقاص عن أبيه سعد قال قلت : يا رسول الله أوصى بمالي كله قال لا قلت فثلثيه قال لا قلت فنصفه قال لا قلت فالثلث قال الثلث والثلث كبير أحدكم يدع أهله بخير خير له من أن يدعهم عالة على أيدي الناس
اردو ترجمہ
حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ
حضرت سعد بن ابی وقاص (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ ! کیا میں اپنے سارے مال کو اللہ کے راستہ میں دینے کی وصیت کرسکتا ہوں ؟ فرمایا نہیں، انھوں نے دو تہائی مال کی وصیت کے بارے پوچھا، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پھر منع فرما دیا، انھوں نے نصف کے متعلق پوچھا تب بھی منع فرما دیا، پھر جب ایک تہائی مال کے متعلق پوچھا تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ہاں ! ایک تہائی مال کی وصیت کرسکتے ہو اور یہ ایک تہائی بھی بہت زیادہ ہے، یاد رکھو ! کہ تم اپنے اہل خانہ کو اچھی حالت میں چھوڑ کر جاؤ، یہ اس سے بہت بہتر ہے کہ تم انھیں اس حال میں چھوڑ جاؤ کہ وہ لوگوں کے سامنے ہاتھ پھیلانے پر مجبور ہوجائیں۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده قوي على شرط الشيخين
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔