- رسالہ نمبر (معیاری)
- 15552
- قرطبہ نمبر
- 15591
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 3، صفحہ 431
مسند (صحابی کا باب): حديث عبد الرحمن بن صفوان عن النبي صلى الله عليه وسلم(مسند المكيين)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا أحمد بن الحجاج أنا جرير عن يزيد بن أبي زياد عن مجاهد عن عبد الرحمن بن صفوان قال : لما افتتح رسول الله صلى الله عليه وسلم مكة قلت لألبسن ثيابي وكان داري على الطريق فلأنظرن ما يصنع رسول الله صلى الله عليه وسلم فانطلقت فوافقت رسول الله صلى الله عليه وسلم قد خرج من الكعبة وأصحابه قد استلموا البيت من الباب إلى الحطيم وقد وضعوا خدودهم على البيت ورسول الله صلى الله عليه وسلم وسطهم فقلت لعمر كيف صنع رسول الله صلى الله عليه وسلم حين دخل الكعبة قال صلى ركعتين
اردو ترجمہ
حضرت عبدالرحمن بن صفوان کی حدیثیں۔
حضرت عبدالرحمن بن صفوان سے مروی ہے کہ جب نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مکہ مکرمہ فتح کرلیا تو میں نے اپنے دل میں سوچا کہ گھر جاکرجوراستے میں ہی تھا کہ کپڑے پہنتاہوں اور دیکھتاہوں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کیا کرتے ہیں چنانچہ میں چلا اور نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس اس وقت پہنچا جب آپ خانہ کعبہ سے باہر آچکے تھے صحابہ کرام استلام کررہے تھے انھوں نے اپنے رخسار بیت اللہ پر رکھے ہوئے تھے اور نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان سب کے درمیان میں تھے میں نے حضرت عمر سے پوچھا کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے خانہ کعبہ میں داخل ہو کر کیا کیا تو انھوں نے بتایا کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دو رکعتیں پڑھی تھیں۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده ضعيف
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — ہدایہ24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔