مسند احمد 15089

مسند امام احمد بن حنبل — عربی متن، شعیب الارناؤوط کے تبصرے اور جہاں دستیاب ہو اردو ترجمے کے ساتھ

رسالہ نمبر (معیاری)
15089
قرطبہ نمبر
15130
مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
جلد 3، صفحہ 381

مسند (صحابی کا باب): مسند جابر بن عبد الله رضي الله عنه(مسند المكثرين من الصحابة)

حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا يزيد بن هارون ثنا محمد بن إسحاق عن عاصم بن عمر بن قتادة قال الحسن بن محمد بن علي قلت لجابر بن عبد الله فقال جابر بن عبد الله يا بن أخي أنا أعلم الناس بهذا الحديث : كنت فيمن رجم الرجل يعني ماعزا أنا لما رجمناه وجد مس الحجارة فقال أي قوم ردوني إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم فإن قومي هم قتلوني وغروني من نفسي وقالوا أن رسول الله صلى الله عليه وسلم غير قاتلك قالوا فلم ننزع عن الرجل حتى فرغنا منه قال فلما رجعنا إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم ذكرنا له قوله فقال ألا تركتم الرجل وجئتموني به إنما أراد رسول الله صلى الله عليه وسلم أن يتثبت في أمره إسحاق فهو صدوق

اردو ترجمہ

حضرت جابر انصاری کی مرویات۔

حسن بن محمد کہتے ہیں کہ میں نے حضرت جابر (رض) سے حضرت ماعز کے رجم کا واقعہ پوچھا تو انھوں نے فرمایا کہ بھتیجے اس حدیث کے متعلق میں سب سے زیادہ جانتا ہوں کیونکہ میں بھی ان لوگوں میں شامل تھا جنہوں نے انھیں پتھر مارے جب ہم انھیں پتھر مارنے لگے اور انھیں اس کی تکلیف ہوئی تو وہ کہنے لگے کہ لوگو مجھے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ہاں واپس لے چلو میری قوم نے تو مجھے مار ہی ڈالا اور مجھے دھوکے میں رکھا کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تمہیں کسی صورت میں قتل نہیں کریں گے لیکن ہم نے اپنا ہاتھ نہ کھینچا یہاں تک کہ انھیں ختم کر ڈالا جب ہم لوگ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس واپس آئے تو ہم نے ان کی بات نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کی تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ تم نے انھیں چھوڑ کیوں نہ دیا اور میرے پاس کیوں نہ لائے دراصل نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) چاہ رہے تھے اس سے اس معاملے میں مزید تحقیق کرلیتے۔

عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا (99٪ الفاظ یکساں)۔ جس نسخے سے ترجمہ کیا گیا اس کے الفاظ میں معمولی فرق ہے — ترجمہ اسی عربی متن کا ہے۔

وہ عربی متن دکھائیں جس کا یہ ترجمہ ہے

حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُمَرَ بْنِ قَتَادَةَ قَالَ الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ قُلْتُ لِجَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ فَقَالَ جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ يَا ابْنَ أَخِي أَنَا أَعْلَمُ النَّاسِ بِهَذَا الْحَدِيثِ كُنْتُ فِيمَنْ رَجَمَ الرَّجُلَ يَعْنِي مَاعِزًا إِنَّا لَمَّا رَجَمْنَاهُ وَجَدَ مَسَّ الْحِجَارَةِ فَقَالَ أَيْ قَوْمِ رُدُّونِي إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَإِنَّ قَوْمِي هُمْ قَتَلُونِي وَغَرُّونِي مِنْ نَفْسِي وَقَالُوا إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَيْرُ قَاتِلِكَ قَالُوا فَلَمْ نَنْزَعْ عَنْ الرَّجُلِ حَتَّى فَرَغْنَا مِنْهُ قَالَ فَلَمَّا رَجَعْنَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَكَرْنَا لَهُ قَوْلَهُ فَقَالَ أَلَا تَرَكْتُمْ الرَّجُلَ وَجِئْتُمُونِي بِهِ إِنَّمَا أَرَادَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَتَثَبَّتَ فِي أَمْرِهِ

شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)

إسناده حسن رجاله ثقات رجال الشيخين غير محمد بن

بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔

سند — اِس حدیث کو پہنچانے والے

5 راوی · 2 کی شناخت یقینی

مسند کا مطبوعہ متن خود کتاب کی سند سے شروع ہوتا ہے: «حدثنا عبد الله» سے مراد امام احمد کے صاحبزادے عبد اللہ (م ۲۹۰ھ) ہیں جو یہ کتاب اُن سے روایت کرتے ہیں، اور «حدثني أبي» خود امام احمد ہیں؛ اُن کے بعد اصل سند شروع ہوتی ہے۔

  1. امام احمد بن حنبلؒ (م ۲۴۱ھ)(مصنف)
  2. حدثنا
  3. حدثني
  4. ثنا
  5. ثنا
    محمد بن إسحاق✓ پروفائل
  6. عن

نام بالکل ویسے ہیں جیسے متن میں۔ شناخت صرف وہاں کی گئی ہے جہاں یقینی ہو؛ باقی ناموں پر کلک کرنے سے ممکنہ راوی تلاش ہوتے ہیں۔ درجات کتبِ رجال کے ہیں — راویوں کا ثقہ ہونا اکیلے حدیث کے صحیح ہونے کی دلیل نہیں (شذوذ و علت بھی دیکھے جاتے ہیں)۔