مسند احمد 14944

مسند امام احمد بن حنبل — عربی متن، شعیب الارناؤوط کے تبصرے اور جہاں دستیاب ہو اردو ترجمے کے ساتھ

رسالہ نمبر (معیاری)
14944
قرطبہ نمبر
14987
مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
جلد 3، صفحہ 366

مسند (صحابی کا باب): مسند جابر بن عبد الله رضي الله عنه(مسند المكثرين من الصحابة)

حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا أبو أحمد الزبيري ثنا قطن عن أبي الزبير عن جابر قال : خرجنا مع رسول الله صلى الله عليه وسلم لا نحسب إلا أننا حجاجا فلما قدمنا مكة نودي فينا من كان منكم ليس معه هدي فليحل ومن كان معه هدي فليقم على إحرامه قال فأحل الناس بعمرة إلا من كان ساق الهدي قال وبقي النبي صلى الله عليه وسلم ومعه مائة بدنة وقدم علي من اليمن فقال له بأي شيء أهللت قال قلت اللهم إني أهل بما أهل به نبيك صلى الله عليه وسلم قال فأعطاه نيفا على الثلاثين من البدن قال ثم بقيا على إحرامهما حتى بلغ الهدي محله

اردو ترجمہ

حضرت جابر انصاری کی مرویات۔

حضرت جابر (رض) سے مروی ہے کہ ہم لوگ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ روانہ ہوئے ہم یہی سمجھ رہے تھے کہ ہم حج کرنے جارہے ہیں جب ہم مکہ مکرمہ پہنچے تو وہاں اعلان ہوگیا کہ تم میں سے جس کے پاس ہدی کا جانور نہ ہو اسے چاہیے کہ احرام کھول دے اور جس کے پاس ہدی کا جانور ہو اسے اپنے احرام پر باقی رہنا چاہیے چنانچہ لوگ عمرہ کر کے احرام سے فارغ ہوگئے الاّ یہ کہ کسی کے پاس ہدی کا جانور ہو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بھی حالت احرام میں ہی رہے آپ کے پاس اونٹ سو تھے ادھر حضرت علی بھی یمن سے آئے تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان سے پوچھا کہ تم نے کس نیت سے احرام باندھا انھوں نے عرض کیا کہ میں نے یہ نیت کی تھی کہ اے اللہ میں وہی احرام باندھتاہوں جو آپ کے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے باندھا ہے اس پر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں تیس سے زائد اونٹ دیئے اور وہ دونوں حالت احرام میں ہی رہے یہاں تک کہ ہدی کا جانور اپنے ٹھکانا تک پہنچ گیا۔

عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔

شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)

حديث صحيح رجاله ثقات رجال الصحيح غير قطن

بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔

سند — اِس حدیث کو پہنچانے والے

6 راوی · 0 کی شناخت یقینی

مسند کا مطبوعہ متن خود کتاب کی سند سے شروع ہوتا ہے: «حدثنا عبد الله» سے مراد امام احمد کے صاحبزادے عبد اللہ (م ۲۹۰ھ) ہیں جو یہ کتاب اُن سے روایت کرتے ہیں، اور «حدثني أبي» خود امام احمد ہیں؛ اُن کے بعد اصل سند شروع ہوتی ہے۔

  1. امام احمد بن حنبلؒ (م ۲۴۱ھ)(مصنف)
  2. حدثنا
  3. حدثني
  4. ثنا
  5. ثنا
  6. عن
  7. عن

نام بالکل ویسے ہیں جیسے متن میں۔ شناخت صرف وہاں کی گئی ہے جہاں یقینی ہو؛ باقی ناموں پر کلک کرنے سے ممکنہ راوی تلاش ہوتے ہیں۔ درجات کتبِ رجال کے ہیں — راویوں کا ثقہ ہونا اکیلے حدیث کے صحیح ہونے کی دلیل نہیں (شذوذ و علت بھی دیکھے جاتے ہیں)۔