- رسالہ نمبر (معیاری)
- 1482
- قرطبہ نمبر
- 1482
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 1، صفحہ 172
مسند (صحابی کا باب): مسند سعد بن أبي وقاص رضي الله عنه(مسند العشرة المبشرين بالجنة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا وكيع ثنا مسعر وسفيان عن سعد بن إبراهيم قال سفيان عن عامر بن سعد وقال مسعر عن بعض آل سعد عن سعد رضي الله عنه : أن النبي صلى الله عليه وسلم دخل عليه يعوده وهو مريض بمكة فقلت يا رسول الله أوصى بمالي كله قال لأقلت فبالشطر قال لأقلت فبالثلث قال الثلث والثلث كبير أو كثير انك ان تدع وارثك غنيا خير من ان تدعه فقيرا يتكفف الناس وانك مهما أنفقت على أهلك من نفقة فإنك تؤجر فيها حتى اللقمة ترفعها إلى في امرأتك قال ولم يكن له يومئذ الا ابنة فذكر سعد الهجرة فقال يرحم الله بن عفراء ولعل الله يرفعك حتى ينتفع بك قوم ويضر بك آخرون
اردو ترجمہ
حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ
حضرت سعد بن ابی وقاص (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ وہ مکہ مکرمہ میں بیمار ہوگئے، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان کی عیادت کے لیے تشریف لائے، میں نے عرض کیا یا رسول اللہ ! کیا میں اپنے سارے مال کو اللہ کے راستہ میں دینے کی وصیت کرسکتا ہوں ؟ فرمایا نہیں، میں نے نصف کے متعلق پوچھا تب بھی منع فرمادیا، پھر جب ایک تہائی مال کے متعلق پوچھا تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ہاں ! ایک تہائی مال کی وصیت کرسکتے ہو اور یہ ایک تہائی بھی بہت زیادہ ہے، یاد رکھو ! کہ تم اپنے اہل خانہ کو اچھی حالت میں چھوڑ کر جاؤ، یہ اس سے بہت بہتر ہے کہ تم انھیں اس حال میں چھوڑ جاؤ کہ وہ لوگوں کے سامنے ہاتھ پھیلانے پر مجبور ہوجائیں، تم اپنا مال جو اپنے اوپر خرچ کرتے ہو، یہ بھی صدقہ ہے اپنے اہل و عیال پر جو خرچ کرتے ہو، یہ بھی صدقہ ہے، اپنی بیوی پر جو خرچ کرتے ہو یہ بھی صدقہ ہے، نیز راوی کہتے ہیں کہ اس وقت حضرت سعد (رض) کی صرف ایک بیٹی ہی تھی، پھر حضرت سعد (رض) نے ہجرت کا ذکر کیا تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اللہ تعالیٰ ابن عفراء پر رحم فرمائے، ہوسکتا ہے کہ اللہ تمہیں اتنی بلندی عطاء کرے کہ ایک قوم کو تم سے فائدہ ہو اور دوسروں کو نقصان ہو۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا (97٪ الفاظ یکساں)۔ جس نسخے سے ترجمہ کیا گیا اس کے الفاظ میں معمولی فرق ہے — ترجمہ اسی عربی متن کا ہے۔
وہ عربی متن دکھائیں جس کا یہ ترجمہ ہے
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ وَسُفْيَانُ عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ قَالَ سُفْيَانُ عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ وَقَالَ مِسْعَرٌ عَنْ بَعْضِ آلِ سَعْدٍ عَنْ سَعْدٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ عَلَيْهِ يَعُودُهُ وَهُوَ مَرِيضٌ بِمَكَّةَ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أُوصِي بِمَالِي كُلِّهِ قَالَ لَا قُلْتُ فَبِالشَّطْرِ قَالَ لَا قُلْتُ فَبِالثُّلُثِ قَالَ الثُّلُثُ وَالثُّلُثُ كَبِيرٌ أَوْ كَثِيرٌ إِنَّكَ أَنْ تَدَعَ وَارِثَكَ غَنِيًّا خَيْرٌ مِنْ أَنْ تَدَعَهُ فَقِيرًا يَتَكَفَّفُ النَّاسَ وَإِنَّكَ مَهْمَا أَنْفَقْتَ عَلَى أَهْلِكَ مِنْ نَفَقَةٍ فَإِنَّكَ تُؤْجَرُ فِيهَا حَتَّى اللُّقْمَةَ تَرْفَعُهَا إِلَى فِي امْرَأَتِكَ قَالَ وَلَمْ يَكُنْ لَهُ يَوْمَئِذٍ إِلَّا ابْنَةٌ فَذَكَرَ سَعْدٌ الْهِجْرَةَ فَقَالَ يَرْحَمُ اللَّهُ ابْنَ عَفْرَاءَ وَلَعَلَّ اللَّهَ يَرْفَعُكَ حَتَّى يَنْتَفِعَ بِكَ قَوْمٌ وَيُضَرَّ بِكَ آخَرُونَ
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح على شرط الشيخين
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔