- رسالہ نمبر (معیاری)
- 13977
- قرطبہ نمبر
- 14009
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 3، صفحہ 279
مسند (صحابی کا باب): مسند أنس بن مالك رضي الله عنه(مسند المكثرين من الصحابة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا سليمان بن حرب ثنا حماد بن زيد عن ثابت عن أنس بن مالك : أن غلاما يهوديا كان يخدم النبي صلى الله عليه وسلم فمرض فأتاه النبي صلى الله عليه وسلم يعوده فقعد عند رأسه فقال له أسلم فنظر إلى أبيه وهو عند رأسه فقال أطع أبا القاسم فاسلم فخرج النبي صلى الله عليه وسلم من عنده وهو يقول { الحمد لله الذي أنقذه بي من النار
اردو ترجمہ
حضرت انس بن مالک (رض) کی مرویات
حضرت انس (رض) سے مروی کہ ایک یہودی لڑکا نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت کرتا تھا، ایک مرتبہ وہ بیمار ہوگیا، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس کے پاس تشریف لے گئے، وہاں اس کا باپ اس کے سرہانے بیٹھا ہوا تھا، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسے کلمہ پڑھنے کی تلقین کی، اس نے اپنے باپ کو دیکھا، اس نے کہا ابوالقاسم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بات مانو، چنانچہ اس لڑکے نے کلمہ پڑھ لیا، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب وہاں سے نکلے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) یہ فرما رہے تھے کہ اس اللہ کا شکر ہے جس نے اسے میری وجہ سے جہنم سے بچا لیا۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح على شرط الشيخين
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — ہدایہ24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔