- رسالہ نمبر (معیاری)
- 1349
- قرطبہ نمبر
- 1348
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 1، صفحہ 156
مسند (صحابی کا باب): مسند علي بن أبي طالب رضي الله عنه(مسند العشرة المبشرين بالجنة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا محمد بن عبيد ثنا هاشم يعنى بن البريد عن إسماعيل الحنفي عن مسلم البطين عن أبي عبد الرحمن السلمي قال : أخذ بيدي علي رضي الله عنه فانطلقنا نمشي حتى جلسنا على شط الفرات فقال علي رضي الله عنه قال رسول الله صلى الله عليه وسلم ما من نفس منفوسة الا قد سبق لها من الله شقاء أو سعادة فقام رجل فقال يا رسول الله فيم إذا نعمل قال أعملوا فكل ميسر لما خلق له ثم قرأ هذه الآية { فأما من أعطى واتقى وصدق بالحسنى } إلى قوله { فسنيسره للعسرى
اردو ترجمہ
حضرت علی (رض) کی مرویات
ابوعبدالرحمن سلمی (رح) کہتے ہیں کہ ایک دن حضرت علی (رض) نے میرا ہاتھ پکڑا اور ہم چہل قدمی کرتے ہوئے چلتے رہے، حتی کہ فرات کے کنارے جا کر بیٹھ گئے، تو حضرت علی (رض) نے فرمایا کہ ایک دن نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تم میں سے ہر شخص کا شقی یا سعید ہونا اللہ کے علم میں موجود اور متعین ہے، صحابہ کرام (رض) نے پوچھا یا رسول اللہ ! پھر ہم عمل کیوں کریں ؟ فرمایا عمل کرتے رہو کیونکہ ہر ایک کے لیے وہی اعمال آسان کئے جائیں گے جن کے لیے اسے پیدا کیا گیا ہوگا، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے قرآن کی یہ آیت تلاوت فرمائی کہ جس شخص نے دیا، تقویٰ اختیار کیا اور اچھی بات کی تصدیق کی تو ہم اس کے لیے آسانی کے اسباب پیدا کردیں گے اور جو شخص بخل اختیار کرے اپنے آپ کو مستغنی ظاہر کرے اور اچھی بات کی تکذیب کرے تو ہم اس کے لیے تنگی کے اسباب پیدا کردیں گے۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده قوي رجاله رجال الصحيح غير هاشم بن البريد
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔