مسند احمد 12703

مسند امام احمد بن حنبل — عربی متن، شعیب الارناؤوط کے تبصرے اور جہاں دستیاب ہو اردو ترجمے کے ساتھ

رسالہ نمبر (معیاری)
12703
قرطبہ نمبر
12726
مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
جلد 3، صفحہ 166

مسند (صحابی کا باب): مسند أنس بن مالك رضي الله عنه(مسند المكثرين من الصحابة)

حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا حجاج ثنا ليث قال حدثني سعيد يعني المقبري عن شريك بن عبد الله بن أبي نمر عن أنس بن مالك : ان رسول الله صلى الله عليه وسلم قام فحذر الناس فقام رجل فقال متى الساعة يا رسول الله فبسر رسول الله صلى الله عليه وسلم في وجهه فقلنا له اقعد فإنك قد سألت رسول الله صلى الله عليه وسلم ما يكره قال ثم قام الثانية فقال يا رسول الله متى الساعة قال فبسر رسول الله صلى الله عليه وسلم في وجهه أشد من الأولى فأجلسناه قال ثم قام الثالثة فقال يا رسول الله متى الساعة فقال له رسول الله صلى الله عليه وسلم ويحك وما أعددت لها قال أعددت لها حب الله ورسوله فقال له رسول الله صلى الله عليه وسلم اجلس فإنك مع من أحببت

اردو ترجمہ

حضرت انس بن مالک (رض) کی مرویات

حضرت انس (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کھڑے ہو کر لوگوں کو ڈرایا، اسی اثناء میں ایک آدمی نے کھڑے ہو کر پوچھا یا رسول اللہ ! قیامت کب آئے گی ؟ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے روئے انور پر ناگواری کے آثار نظر آئے تو ہم نے اس سے کہا کہ بیٹھ جاؤ، تم نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ایسا سوال پوچھا ہے جو انھیں اچھا نہیں لگا، تین مرتبہ اسی طرح ہوا، بالآخر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس سے پوچھا اے بھئی ! تم نے قیامت کے لیے کیا تیاری کر رکھی ہے ؟ اس نے کہا کہ میں نے یہ تیاری کی ہے کہ میں اللہ اور اس کے رسول سے محبت کرتا ہوں، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ تم قیامت کے دن اس شخص کے ساتھ ہوگے جس کے ساتھ تم محبت کرتے ہو۔

عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔

شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)

إسناده قوي

بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔

سند — اِس حدیث کو پہنچانے والے

7 راوی · 1 کی شناخت یقینی

مسند کا مطبوعہ متن خود کتاب کی سند سے شروع ہوتا ہے: «حدثنا عبد الله» سے مراد امام احمد کے صاحبزادے عبد اللہ (م ۲۹۰ھ) ہیں جو یہ کتاب اُن سے روایت کرتے ہیں، اور «حدثني أبي» خود امام احمد ہیں؛ اُن کے بعد اصل سند شروع ہوتی ہے۔

  1. امام احمد بن حنبلؒ (م ۲۴۱ھ)(مصنف)
  2. حدثنا
  3. حدثني
  4. ثنا
  5. ثنا
  6. حدثني
  7. عن
  8. عن
  9. نبی کریم ﷺ

نام بالکل ویسے ہیں جیسے متن میں۔ شناخت صرف وہاں کی گئی ہے جہاں یقینی ہو؛ باقی ناموں پر کلک کرنے سے ممکنہ راوی تلاش ہوتے ہیں۔ درجات کتبِ رجال کے ہیں — راویوں کا ثقہ ہونا اکیلے حدیث کے صحیح ہونے کی دلیل نہیں (شذوذ و علت بھی دیکھے جاتے ہیں)۔

ملتے جلتے الفاظ — دوسری کتب میں

0 ہم الفاظ · 1 جزوی

یہ فہرست خودکار ہے: عربی متن (سند نہیں) کے الفاظ کا موازنہ کر کے بنی ہے۔ یہ علمی تخریج نہیں — حوالہ دینے سے پہلے اصل دیکھ لیں۔ درجات ہر کتاب کے اپنے ہیں۔