مسند احمد 11704

مسند امام احمد بن حنبل — عربی متن، شعیب الارناؤوط کے تبصرے اور جہاں دستیاب ہو اردو ترجمے کے ساتھ

رسالہ نمبر (معیاری)
11704
قرطبہ نمبر
11722
مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
جلد 3، صفحہ 73

مسند (صحابی کا باب): مسند أبي سعيد الخدري رضي الله عنه(مسند المكثرين من الصحابة)

حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا عفان ثنا همام ثنا يحيى بن أبي كثير حدثني أبو سلمة بن عبد الرحمن بن عوف قال : انطلقت إلى أبي سعيد الخدري قال قلت الا تخرج بنا إلى النخل نتحدث قال فخرج قال قلت حدثني ما سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول في ليلة القدر قال اعتكف رسول الله صلى الله عليه وسلم العشر الأول من رمضان فاعتكفنا معه فأتاه جبريل فقال ان الذي تطلب أمامك فلما كان صبيحة عشرين من رمضان قام رسول الله صلى الله عليه وسلم خطيبا فقال من كان اعتكف مع رسول الله صلى الله عليه وسلم فليرجع فإني أريت ليلة القدر وإنها في العشر الأواخر من رمضان في وتر وأني أنسيتها وأني رأيت كأني أسجد في طين وماء قال وما نرى في السماء قال همام أحسبه قال قزعة سمي الغيم باسم فجاءت سحابة وكان سقف المسجد جريد النخل فأمطرنا فصلى بنا رسول الله صلى الله عليه وسلم فرأيت أثر الطين والماء على جبهة رسول الله صلى الله عليه وسلم وأرنبته تصديقا لرؤياه

اردو ترجمہ

حضرت ابوسعید خدری (رض) کی مرویات

ابوسلمہ (رح) کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں حضرت ابوسعید خدری (رض) کے پاس گیا اور عرض کیا کہ باغ میں چل کر باتیں نہ کریں، وہ چل پڑے، میں نے ان سے عرض کیا کہ شب قدر کے حوالے سے آپ نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے جو کچھ سنا ہے وہ مجھے بھی بتائیے، انھوں نے فرمایا کہ ایک مرتبہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے رمضان کے پہلے عشرے کا اعتکاف فرمایا : ہم نے بھی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ اعتکاف کیا، حضرت جبرائیل ان کے پاس آئے اور عرض کیا کہ آپ جس چیز کو تلاش کررہے ہیں وہ آگے ہے۔ (چنانچہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے درمیانی عشرے کا اعتکاف کیا اور اس میں بھی یہی ہوا) جب بیسویں تاریخ کی صبح ہوئی تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خطبہ دینے کے لیے کھڑے ہوئے اور فرمایا جو شخص معتکف تھا وہ اب بھی اپنے اعتکاف میں ہی رہے، میں نے شب قدر کو دیکھ لیا تھا لیکن پھر مجھے اس کی تعیین بھلا دی گئی، البتہ اس رات میں نے اپنے آپ کو کیچڑ میں سجدہ کرتے ہوئے دیکھا تھا، اس وقت آسمان پر دور دور تک بادل نہیں تھے، اچانک بادل آئے، اس زمانے میں مسجد نبوی کی چھت لکڑی کی تھی، اسی رات بارش ہوئی اور میں نے دیکھا کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ناک اور پیشانی پر کیچڑ کے نشان پڑگئے ہیں، یہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے خواب کی تصدیق تھی۔

عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔

شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)

إسناده صحيح على شرط الشيخين

بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔

سند — اِس حدیث کو پہنچانے والے

6 راوی · 2 کی شناخت یقینی

مسند کا مطبوعہ متن خود کتاب کی سند سے شروع ہوتا ہے: «حدثنا عبد الله» سے مراد امام احمد کے صاحبزادے عبد اللہ (م ۲۹۰ھ) ہیں جو یہ کتاب اُن سے روایت کرتے ہیں، اور «حدثني أبي» خود امام احمد ہیں؛ اُن کے بعد اصل سند شروع ہوتی ہے۔

  1. امام احمد بن حنبلؒ (م ۲۴۱ھ)(مصنف)
  2. حدثنا
  3. حدثني
  4. ثنا
  5. ثنا
  6. ثنا
  7. حدثني
    أبو سلمة بن عبد الرحمن بن عوفصدوق⚠ درجہ زیرِ نظرِ ثانی

نام بالکل ویسے ہیں جیسے متن میں۔ شناخت صرف وہاں کی گئی ہے جہاں یقینی ہو؛ باقی ناموں پر کلک کرنے سے ممکنہ راوی تلاش ہوتے ہیں۔ درجات کتبِ رجال کے ہیں — راویوں کا ثقہ ہونا اکیلے حدیث کے صحیح ہونے کی دلیل نہیں (شذوذ و علت بھی دیکھے جاتے ہیں)۔

ملتے جلتے الفاظ — دوسری کتب میں

1 ہم الفاظ · 0 جزوی · 2 متون کا گروہ

یہ فہرست خودکار ہے: عربی متن (سند نہیں) کے الفاظ کا موازنہ کر کے بنی ہے۔ یہ علمی تخریج نہیں — حوالہ دینے سے پہلے اصل دیکھ لیں۔ درجات ہر کتاب کے اپنے ہیں۔

وہی روایت (الفاظ ملتے ہیں)

  • صحیح بخاری813