- رسالہ نمبر (معیاری)
- 11680
- قرطبہ نمبر
- 11698
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 3، صفحہ 71
مسند (صحابی کا باب): مسند أبي سعيد الخدري رضي الله عنه(مسند المكثرين من الصحابة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا عفان ثنا شعبة قال أنا سعد بن إبراهيم قال سمعت أبا أمامة بن سهل بن حنيف يحدث عن أبي سعيد : ان أهل قريظة لما نزلوا على حكم سعد بن معاذ أرسل إليه رسول الله صلى الله عليه وسلم فجاء على حمار فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم قوموا إلى سيدكم أو إلى خيركم فقال ان هؤلاء نزلوا على حكمك قال اني أحكم أن يقتل مقاتلتهم وتسبى ذراريهم قال لقد حكمت بحكم الملك
اردو ترجمہ
حضرت ابوسعید خدری (رض) کی مرویات
حضرت ابوسعید خدری (رض) سے مروی ہے کہ جب بنو قریظہ کے لوگوں نے حضرت سعد بن معاذ (رض) کے فیصلے پر ہتھیار ڈالنے کے لیے رضا مندی ظاہر کردی، تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت سعد بن معاذ (رض) کو بلا بھیجا، وہ اپنی سواری پر سوار ہو کر آئے، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اپنے سردار کا کھڑے ہو کر استقبال کرو، پھر ان سے فرمایا کہ یہ لوگ آپ کے فیصلے پر ہتھیار ڈالنے کے لیے تیار ہوگئے، انھوں نے عرض کیا کہ آپ ان کے جنگجو افراد کو قتل کروا دیں اور ان کے بچوں کو قیدی بنالیں، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ سن کر فرمایا تم نے وہی فیصلہ کیا جو اللہ کا فیصلہ ہے۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح على شرط الشيخين
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔