- رسالہ نمبر (معیاری)
- 11583
- قرطبہ نمبر
- 11600
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 3، صفحہ 60
مسند (صحابی کا باب): مسند أبي سعيد الخدري رضي الله عنه(مسند المكثرين من الصحابة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا إسماعيل أنا سعيد عن أبي نضرة عن أبي سعيد قال لم نعد ان فتحت خيبر وقعنا أصحاب رسول الله صلى الله عليه وسلم : في تيك البقلة في الثوم فأكلنا منها اكلا شديدا وناس جياع ثم رحنا إلى المسجد فوجد رسول الله صلى الله عليه وسلم الريح فقال من أكل من هذه البقلة الخبيثة شيئا فلا يقربنا في المسجد فقال ناس حرمت حرمت فبلغ ذلك رسول الله صلى الله عليه وسلم فقال أيها الناس انه ليس لي تحريم ما أحل الله ولكنها شجرة أكره ريحها
اردو ترجمہ
حضرت ابوسعید خدری (رض) کی مرویات
حضرت ابوسعید خدری (رض) سے مروی ہے کہ فتح خیبر کے بعد ہم لوگ اس سبزی (لہسن) پر جھپٹ پڑے اور ہم نے اسے خوب کھایا، کچھ لوگ ویسے ہی خالی پیٹ تھے، جب ہم لوگ مسجد میں پہنچے تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اس کی بو محسوس ہوئی، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا جو شخص اس گندے درخت کا پھل کھائے وہ ہماری مسجدوں میں ہمارے قریب نہ آئے، لوگ یہ سن کر کہنے لگے کہ لہسن حرام ہوگیا، حرام ہوگیا، جب نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اس کی خبر ہوئی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا لوگو ! جس چیز کو اللہ نے حلال قرار دیا ہے، مجھے اسے حرام قرار دینے کا اختیار نہیں ہے، البتہ مجھے اس درخت کی بو پسند نہیں ہے۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح على شرط مسلم
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔