- رسالہ نمبر (معیاری)
- 1141
- قرطبہ نمبر
- 1141
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 1، صفحہ 136
مسند (صحابی کا باب): مسند علي بن أبي طالب رضي الله عنه(مسند العشرة المبشرين بالجنة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا محمد بن جعفر ثنا شعبة عن الحكم قال سمعت بن أبي ليلى ثنا على : ان فاطمة رضي الله عنها اشتكت ما تلقى من أثر الرحى في يدها وأتى النبي صلى الله عليه وسلم سبى فانطلقت فلم تجده ولقيت عائشة رضي الله عنها فأخبرتها فلما جاء النبي صلى الله عليه وسلم أخبرته عائشة بمجيء فاطمة رضي الله عنها إليها فجاء النبي صلى الله عليه وسلم وقد أخذنا مضاجعنا فذهبنا لنقوم فقال النبي صلى الله عليه وسلم على مكانكما فقعد بيننا حتى وجدت برد قدميه على صدري فقال ألا أعلمكما خيرا مما سألتما إذا أخذتما مضاجعكما ان تكبرا الله أربعا وثلاثين وتسبحاه ثلاثا وثلاثين وتحمداه ثلاثا وثلاثين فهو خير لكما من خادم
اردو ترجمہ
حضرت علی (رض) کی مرویات
حضرت علی (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ حضرت فاطمہ (رض) نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے شکایت کی کہ آٹا پیس پیس کر ہاتھوں میں نشان پڑگئے ہیں، اس دوران نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس کہیں سے کچھ قیدی آئے، حضرت فاطمہ (رض) کو پتہ چلا تو وہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں ایک خادم کی درخواست لے کر حاضر ہوئیں لیکن نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نہ ملے، تو وہ حضرت عائشہ (رض) کو بتا کر واپس آگئیں۔ جب نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) واپس آئے تو حضرت عائشہ (رض) نے انھیں حضرت فاطمہ (رض) کے آنے کی اطلاع دی، چنانچہ رات کو جب ہم اپنے بستروں پر لیٹ چکے تھے تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تشریف لائے، ہم نے کھڑا ہونا چاہا لیکن آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اپنی جگہ رہو، یہ کہہ کر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمارے پاس بیٹھ گئے، حتی کہ میں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے قدموں کی ٹھنڈک محسوس کی اور فرمایا کیا میں تمہیں ایسی چیز نہ بتاؤں جو تمہارے لیے خادم سے بہتر ہو ؟ جب تم اپنے بستر پر لیٹا کرو تو ٣٣ مرتبہ سبحان اللہ، ٣٣ مرتبہ الحمدللہ اور ٣٤ مرتبہ اللہ اکبر کہہ لیا کرو۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح على شرط الشيخين
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔