مسند احمد 11076

مسند امام احمد بن حنبل — عربی متن، شعیب الارناؤوط کے تبصرے اور جہاں دستیاب ہو اردو ترجمے کے ساتھ

رسالہ نمبر (معیاری)
11076
قرطبہ نمبر
11091
مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
جلد 3، صفحہ 10

مسند (صحابی کا باب): مسند أبي سعيد الخدري رضي الله عنه(مسند المكثرين من الصحابة)

حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا إسماعيل بن إبراهيم عن سعيد الجريري عن أبي نضرة عن أبي سعيد قال : اعتكف رسول الله صلى الله عليه وسلم العشر الأوسط من رمضان وهو يلتمس ليلة القدر قبل أن تبان له فلما تقضين أمر ببنيانه فنقض ثم أبينت له انها في العشر الأواخر فأمر بالبناء فأعيد ثم اعتكف العشر الأواخر ثم خرج على الناس فقال يا أيها الناس انها أبينت لي ليلة القدر فخرجت لأخبركم بها فجاء رجلان يحيفان معهما الشيطان فنسيتها فالتمسوها في التاسعة والسابعة والخامسة فقلت يا أبا سعيد انكم أعلم بالعدد منا قال أنا أحق بذاك منكم فما التاسعة والسابعة والخامسة قال تدع التي تدعون إحدى وعشرين والتي تليها التاسعة وتدع التي تدعون ثلاثة وعشرين والتي تليها السابعة وتدع التي تدعون خمسة وعشرين والتي تليها الخامسة

اردو ترجمہ

حضرت ابوسعید خدری (رض) کی مرویات

حضرت ابوسعید خدری (رض) مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے رمضان کے درمیانی عشرے کا اعتکاف فرمایا نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) لیلۃ القدر کی تلاش میں تھے اور اس وقت تک وہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر واضح نہیں ہوئی تھی، جب وہ عشرہ ختم ہوگیا تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حکم پر ان کا خیمہ ہٹا دیا گیا، پھر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو بتایا گیا کہ وہ آخری عشرے میں ہوگی اور نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حکم پر ان کا خیمہ دوبارہ لگا دیا گیا اور نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے آخری عشرے کا بھی اعتکاف فرمایا : پھر لوگوں کے پاس نکل کر فرمایا لوگو ! مجھے لیلۃ القدر کے بارے میں بتادیا گیا تھا، میں تمہیں بتانے کے لیے نکلا تو دو آدمی جھگڑتے ہوئے آئے، ان کے ساتھ شیطان بھی تھا، چنانچہ مجھے اس کی تعیین بھلادی گئی، اب تم اسے نویں، ساتویں اور پانچویں میں تلاش کیا کرو، میں نے عرض کیا اے ابوسعید ! آپ تو ہم سے زیادہ گنتی جانتے ہیں، انھوں نے فرمایا میں تم سے اس کا زیادہ حقدارہوں۔ میں نے ساتویں، نویں اور پانچویں کا مطلب پوچھا تو فرمایا اکیسویں اور اس کے ساتھ والی رات نویں ہے، ٢٣ ویں اور اس کے ساتھ والی رات ساتویں ہے اور ٢٥ ویں اور اس کے ساتھ والی رات پانچویں ہے۔

عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔

شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)

إسناده صحيح على شرط مسلم

بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔

سند — اِس حدیث کو پہنچانے والے

6 راوی · 0 کی شناخت

خودکار شناخت، ابھی کسی عالم نے نظرِ ثانی نہیں کی

مسند کا مطبوعہ متن خود کتاب کی سند سے شروع ہوتا ہے: «حدثنا عبد الله» سے مراد امام احمد کے صاحبزادے عبد اللہ (م ۲۹۰ھ) ہیں جو یہ کتاب اُن سے روایت کرتے ہیں، اور «حدثني أبي» خود امام احمد ہیں؛ اُن کے بعد اصل سند شروع ہوتی ہے۔

  1. امام احمد بن حنبلؒ (م ۲۴۱ھ)(مصنف)
  2. حدثنا
  3. حدثني
  4. ثنا
  5. عن
  6. عن
  7. عن

نام بالکل ویسے ہیں جیسے متن میں۔ راویوں کی شناخت خودکار طور پر، چھپے ہوئے نام کو راویوں کی فہرست سے ملا کر کی گئی ہے؛ ابھی کسی عالم نے اس پر نظرِ ثانی نہیں کی۔ جس نام کی شناخت نہیں ہوئی، اُس پر کلک کرنے سے ممکنہ راوی تلاش ہوتے ہیں۔ درجے راویوں کی فہرست کے ہیں؛ کتبِ رجال کے اپنے الفاظ کے لیے نام کھولیں۔ راویوں کا ثقہ ہونا اکیلے حدیث کے صحیح ہونے کی دلیل نہیں (شذوذ و علت بھی دیکھے جاتے ہیں)۔

ملتے جلتے الفاظ — دوسری کتب میں

0 ہم الفاظ · 1 جزوی

یہ فہرست خودکار ہے: عربی متن (سند نہیں) کے الفاظ کا موازنہ کر کے بنی ہے۔ یہ علمی تخریج نہیں — حوالہ دینے سے پہلے اصل دیکھ لیں۔ درجات ہر کتاب کے اپنے ہیں۔