- رسالہ نمبر (معیاری)
- 11059
- قرطبہ نمبر
- 11074
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 3، صفحہ 8
مسند (صحابی کا باب): مسند أبي سعيد الخدري رضي الله عنه(مسند المكثرين من الصحابة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا قتيبة بن سعيد ثنا ليث عن خالد بن يزيد عن سعيد بن أبي هلال عن أبي يعقوب الخياط قال : شهدت مع مصعب بن الزبير الفطر بالمدينة فأرسل إلى أبي سعيد فسأله كيف كان يصنع رسول الله صلى الله عليه وسلم فأخبره أبو سعيد أن رسول الله صلى الله عليه وسلم كان يصلي قبل أن يخطب فصلى يومئذ قبل الخطبة
اردو ترجمہ
حضرت ابوسعید خدری (رض) کی مرویات
ابویعقوب الخیاط (رح) کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں عیدالفطر کے موقع پر مدینہ منورہ میں مصعب بن زبیر (رح) کے ساتھ تھا، انھوں نے حضرت ابوسعیدخدری (رض) سے قاصد کے ذریعے یہ معلوم کروایا کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا عید کے دن کیا معمول تھا ؟ انھوں نے بتایا کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خطبہ سے قبل نماز پڑھا کرتے تھے، چنانچہ مصعب (رح) نے بھی اس دن خطبے سے پہلے نماز پڑھائی۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
صحيح وهذا إسناد ضعيف لجهالة أبي يعقوب الحناط
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔