- رسالہ نمبر (معیاری)
- 10722
- قرطبہ نمبر
- 10733
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 2، صفحہ 518
مسند (صحابی کا باب): مسند أبي هريرة رضي الله عنه(مسند المكثرين من الصحابة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا عثمان أنا بن أبي ذئب عن سعيد المقبري قال قال أبو هريرة : يقول الناس أكثر أبو هريرة فلقيت رجلا فقلت بأي سورة قرأ رسول الله صلى الله عليه وسلم البارحة في العتمة فقال لا أدري فقلت ألم تشهدها قال بلى قلت ولكني أدري قرأ سورة كذا وكذا
اردو ترجمہ
صحیفہ ہمام بن منبہ رحمتہ اللہ علیہ
سعید مقبری (رح) کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت ابوہریرہ (رض) نے فرمایا لوگ کہتے ہیں کہ ابوہریرہ بہت کثرت سے حدیثیں بیان کرتے ہیں میں دور نبوت میں ایک آدمی سے ملا اس سے میں نے پوچھا کہ آج رات عشاء کی نماز میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کون سی سورت پڑھی تھی ؟ اس نے کہا کہ مجھے معلوم نہیں میں نے کہا کہ کیا آپ نماز میں شریک نہیں تھے ؟ اس نے کہا کیوں نہیں میں نے کہا کہ میں جانتاہوں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فلاں سورت پڑھی تھی۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح على شرط الشيخين
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔