- رسالہ نمبر (معیاری)
- 10642
- قرطبہ نمبر
- 10650
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 2، صفحہ 511
مسند (صحابی کا باب): مسند أبي هريرة رضي الله عنه(مسند المكثرين من الصحابة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا عبد الملك بن عمرو ثنا فليح عن هلال بن علي عن عطاء بن يسار عن أبي هريرة : ان النبي صلى الله عليه وسلم قال يوما وهو يحدث وعنده رجل من أهل البادية ان رجلا من أهل الجنة استأذن ربه عز وجل في الزرع فقال له ربه عز وجل ألست فيما شئت قال بلى ولكن أحب ان أزرع قال فبذر فبادر الطرف نباته واستواؤه واستحصاده فكان أمثال الجبال قال فيقول له ربه عز وجل دونك يا بن آدم فإنه لا يشبعك شيء قال فقال الأعرابي والله لا تجده الا قرشيا أو أنصاريا فإنهم أصحاب زرع وأما نحن فلسنا بأصحابه قال فضحك رسول الله صلى الله عليه وسلم
اردو ترجمہ
صحیفہ ہمام بن منبہ رحمتہ اللہ علیہ
حضرت ابوہریرہ (رض) سے مروی ہے کہ ایک دن نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنی گفتگو کے دوران فرمایا اس وقت ایک دیہاتی بھی نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس بیٹھا ہوا تھا " کہ ایک جنتی نے اللہ سے درخواست کی اسے کھیتی باڑی کی اجازت دی جائے پروردگار عالم نے اس سے فرمایا کیا تو اپنی خواہشات پوری نہیں کرپارہا ؟ اس نے عرض کیا کہ کیوں نہیں لیکن یہ بھی میری خواہش ہے چنانچہ اس نے بیج بویا اور پلک جھپکتے ہی وہ اگ آیا برابر ہوگیا اور کٹ کر پہاڑوں کے برابر اس کے ڈھیر لگ گئے اللہ نے اس سے فرمایا اے ابن آدم یہ لے تیرا پیٹ کوئی چیز نہیں بھر سکتی یہ سن کر وہ دیہاتی کہنے لگایا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ اسے دیکھیں گے تو وہ کوئی قریشی یا انصاری ہی ہوگا کیونکہ یہی لوگ کھیتی باڑی کرتے ہیں ہم تو یہ کام نہیں کرتے اس پر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہنس پڑے۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده حسن
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — ہدایہ24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔