- رسالہ نمبر (معیاری)
- 10620
- قرطبہ نمبر
- 10628
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 2، صفحہ 509
مسند (صحابی کا باب): مسند أبي هريرة رضي الله عنه(مسند المكثرين من الصحابة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا بن أبي عدي عن سليمان التيمي عن أبي السليل عن أبي حسان قال توفى ابنان فقلت لأبي هريرة سمعت من رسول الله صلى الله عليه وسلم حديثا تحدثناه تطيب بنفسنا عن موتانا قال : نعم صغارهم دعاميص الجنة يلقى أحدهم أباه أو أبويه فيأخذ بناحية ثوبه أو يده كما آخذ بصنفة ثوبك هذا فلا يفارقه حتى يدخله وأباه الجنة
اردو ترجمہ
صحیفہ ہمام بن منبہ رحمتہ اللہ علیہ
ابوحسان (رح) کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں حضرت ابوہریرہ (رض) کے یہاں رکا میرا ایک بیٹا فوت ہوگیا تھا جس کا مجھے بہت غم تھا میں نے ان سے عرض کیا کہ کیا آپ نے اپنے خلیل (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کوئی ایسی حدیث سنی ہے جو ہمیں اپنے مردوں کے حوالے سے خوش کردے ؟ انھوں نے کہا کہ ہاں میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ لوگوں کے چھوٹے بچے (جو بچپن ہی میں فوت ہوجائیں) جنت کے ستون ہوتے ہیں۔ جب ان میں سے کوئی بچہ اپنے والدین سے ملے گا تو ان کے کپڑے کا کنارہ پکڑ لے گا جیسے میں نے تمہارے کپڑے کا کنارہ پکڑا ہوا ہے اور اس وقت تک ان سے جدا نہ ہوگا جب تک اللہ اسے اور اس کے باپ کو جنت میں داخل نہ کردے۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده حسن
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔