- رسالہ نمبر (معیاری)
- 10407
- قرطبہ نمبر
- 10412
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 2، صفحہ 494
مسند (صحابی کا باب): مسند أبي هريرة رضي الله عنه(مسند المكثرين من الصحابة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا حجاج قال ثنا ليث قال حدثني سعيد عن عطاء بن ميناء مولى بن أبي ذباب أنه سمع أبا هريرة يقول سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول : انتدب الله عز وجل لمن يخرج في سبيله لا يخرجه الا الإيمان بي والجهاد في سبيلي انه علي ضامن حتى أدخله الجنة بإيمانه ما كان أما بقتل واما بوفاة أو أرده إلى مسكنه الذي خرج منه نال ما نال من أجر أو غنيمة
اردو ترجمہ
صحیفہ ہمام بن منبہ رحمتہ اللہ علیہ
حضرت ابوہریرہ (رض) سے مروی ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا اللہ تعالیٰ نے اس شخص کے متعلق اپنے ذمے یہ بات لے رکھی ہے جو اس کے راستے میں نکلے کہ اگر وہ صرف میرے راستے میں جہاد کی نیت سے نکلا ہے اور مجھ پر ایمان رکھتے ہوئے اور میرے پیغمبر کی تصدیق کرتے ہوئے روانہ ہوا ہے تو مجھ پر یہ ذمہ داری ہے کہ اسے جنت میں داخل کروں یا اس حال میں اس کے ٹھکانے کی طرف واپس پہنچا دوں کہ وہ ثواب یا مال غنیمت کو حاصل کرچکاہو۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح على شرط الشيخين
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔