- رسالہ نمبر (معیاری)
- 10271
- قرطبہ نمبر
- 10276
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 2، صفحہ 483
مسند (صحابی کا باب): مسند أبي هريرة رضي الله عنه(مسند المكثرين من الصحابة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا يونس قال ثنا الخزرج عن أبي أيوب عن أبي هريرة قال : دخلت معه المسجد يوم الجمعة فرأى غلاما فقال له يا غلام اذهب العب قال إنما جئت إلى المسجد قال يا غلام اذهب العب قال إنما جئت إلى المسجد قال فتقعد حتى يخرج الإمام قال نعم قال سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول ان الملائكة تجيء يوم الجمعة فتقعد على أبواب المسجد فيكتبون السابق والثاني والثالث والناس على منازلهم حتى يخرج الإمام فإذا خرج الإمام طويت الصحف
اردو ترجمہ
صحیفہ ہمام بن منبہ رحمتہ اللہ علیہ
حضرت ابوہریرہ (رض) سے مروی ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا جمعہ کے دن مسجد کے دروازے پر فرشتے لوگوں کے مراتب لکھتے ہیں فلاں پہلے، دوسرے اور تیسرے، نمبر پر آیا، ابوایوب کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ جمعہ کے دن میں حضرت ابوہریرہ (رض) کے ساتھ مسجد میں داخل ہوا انھوں نے ایک لڑکے کو دیکھا تو فرمایا اے لڑکے ! باہر جا کر کھیلو وہ کہنے لگا کہ میں تو مسجد میں آیا ہوں دو مرتبہ یہی سوال جواب ہوئے پھر حضرت ابوہریرہ (رض) نے اس سے فرمایا کہ امام کے آنے تک بیٹھے رہو اس نے کہا بہت اچھا حضرت ابوہریرہ (رض) نے فرمایا کہ میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ یہاں تک کہ امام نکل آئے اس کے بعد صحیفے لپیٹ دیئے جاتے ہیں۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
المرفوع منه صحيح وهذا إسناد حسن
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔