- رسالہ نمبر (معیاری)
- 10079
- قرطبہ نمبر
- 10081
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 2، صفحہ 470
مسند (صحابی کا باب): مسند أبي هريرة رضي الله عنه(مسند المكثرين من الصحابة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا يحيى بن سعيد عن محمد بن عمرو قال حدثني أبو سلمة عن أبي هريرة عن النبي صلى الله عليه وسلم قال : من صلى على جنازة كتب له قيراط فان تبعها حتى يقضي دفنها فله قيراطان أصغرهما أو أحدهما مثل أحد فبلغ ذلك بن عمر فتعاظمه فأرسل إلى عائشة فقالت صدق أبو هريرة فقال بن عمر لقد فرطنا في قراريط كثيرة
اردو ترجمہ
صحیفہ ہمام بن منبہ رحمتہ اللہ علیہ
حضرت ابوہریرہ (رض) سے مروی ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا جو شخص کسی کی نماز جنازہ پڑھے اسے ایک قیراط کے برابر ثواب ملے گا اور جو شخص دفن سے فراغت ہونے تک انتظار کرتا رہا اسے دو قیراط کے برابر ثواب ملے گا جن میں سے چھوٹا قیراط احد پہاڑ کے برابر ہوگا، حضرت ابن عمر (رض) کو یہ حدیث معلوم ہوئی تو انھوں نے اسے بہت اہم سمجھا اور حضرت عائشہ (رض) کے پاس یہ دریافت کرنے کے لیے ایک آدمی کو بھیجا حضرت عائشہ (رض) نے فرمایا کہ ابوہریرہ سچ کہتے ہیں، اس پر حضرت ابن عمر (رض) نے فرمایا کہ اس طرح تو ہم نے بہت سے قیراط ضائع کردئیے۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
صحيح وهذا إسناد حسن
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — ہدایہ24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔